اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ہے یہ...

Fact Check: کیا وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ہے یہ وائرل ویڈیو؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہوئی پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے بعد بی جے پی کی جانب سے وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی ویڈیو۔
Fact
ویڈیو پرانی ہے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد ووٹنگ پرچیوں کو محفوظ کرنے کی ہے۔

رواں ماہ کی 19 تاریخ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے 102 سیٹوں پر پہلے مرحلے کی ووٹنگ عمل میں آچکی ہے۔ جس کے بعد سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک، ایکس اور واہٹس ایپ پر ایک ویڈیو ہندی کیپشن کے ساتھ خوب گردش کر رہی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ای وی ایم اور وی وی پیٹ میں بھارتی جنتا پارٹی کی جانب سے کی گئی گربڑی کی یہ ویڈیو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو ہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹبگ کے بعد کی ہے۔

وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
Courtesy: X @AllifKhanPathan

Fact Check/Verification

وی وی پیٹ سے پرچی چوری کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس پر سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 12 دسمبر 2022 کو گجرات عام آدمی پارٹی کے یوتھ پرسیڈنٹ برج راج سولنکی کے فیس بک پیج پر دوسرے اینگل سے بنائی گئی مذکورہ ویڈیو ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو گجرات کے بھاؤنگر کے ویسٹ 105 اسمبلی حلقے کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: Facebook/ brijrajsolankiofficial

مزید سرچ کرنے پر ہمیں وی دی پیوپل3009 نامی ایکس ہینڈل کے جواب میں کئے گئے بھاؤنگر کے کلیکٹر و ضلع مجسٹریٹ کا ایک پوسٹ فراہم ہوا۔ جسے 15 دسمبر 2022 کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں اس ویڈیو کے حوالے سے وضاحت کی گئی ہے۔

اس ٹویٹ میں ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، جس میں لکھا ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق جب ووٹوں کی گنتیاں مکمل ہو جاتی ہیں تو پرچیوں کو وی وی پیٹ سے ہٹا دیا جاتا ہے اور انہیں سیاہ لفافوں میں رکھ کر سیل کر دیا جاتا ہے، تاکہ وی وی پیٹ کو اگلے انتخابات میں استعمال کیا جا سکے۔ اس پورے عمل کی ویڈیو بنائی جاتی ہے، جس کی ایک کاپی اسٹرانگ روم میں رکھتے ہیں اور ایک متعلقہ ڈی ای او کو سونپ دی جاتی ہے۔

Courtesy: X @Collectorbhav

کیرالہ اسکول آئی سی ٹی نامی یوٹیوب چینل پر وی وی پیٹ موک پول پرچیوں کو سیل(مہربند) کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ وی وی پیٹ اور ای وی ایم سے متعلق مزید معلومات الیکشن کمیشن کے آفیشل یوٹیوب چینل پر تفصیلی ویڈیو دیکھ کر حاصل کی جا سکتی ہے۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ وی وی پیٹ سے پرچی چرانے کا بتاکر شیئر کی جا رہی وائرل ویڈیو پرانی ہے اور الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کے مطابق ووٹوں کی گنتی کے بعد وی وی پیٹ سے ووٹنگ پرچیوں کو لفافے میں محفوظ کرنے کی ہے، ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے۔

Result: False

Sources
Facebook post by Brij Raj Solanki on 12 Dec 2022
X post by Collector & District Magistrate, Bhavnagar on 15 Dec 2022
Video published by YouTube channels Kerala School ICT Help and Election Commission of India on 12 Sept 2018/9 Mar 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular