Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستانی کرکٹر بابر اعظم اپنی سگی بہن سے شادی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی سگی بہن سے ہی شادی کریں گے۔ اس دعوے کو ہندی کیپشن کے ساتھ فیس بک اور ٹویٹر پر متعدد یوزرس نے شیئر کیا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر ہم نے بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 7 دنوں میں 3,273 فیس بک یوزرس اس موضوع پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل میں موجود یے۔

پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی شادی کے حوالے سے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ہندی زبان میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اس حوالے سے کئی خبریں ملیں۔

پھر ہم نے اس سلسلے میں اردو کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز، نوائے وقت اور جنگ نیوز پر شائع 1 اور 2 جون 2021 کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئندہ سال اپنے چچا کی بیٹی سے شادی کریں گے۔ لیکن ان رپورٹس میں کہیں بھی بابر اعظم کا بیان شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مذکورہ تحقیقات پر تسلی نہیں ہوئی تو ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ڈون نیوز پر شائع ایک خبر ملی۔ جس میں بابر کی شادی کی خبر کو مشکوک بتایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سابق کرکٹر انضمام الحق کے 2سال پرانے بیان کو توڑمروڑ کر سوشل میڈیا پر کیاجارہا ہے شہیر
پھرہم نے بابر اعظم کی چچا کی بیٹی کے ساتھ شادی کے حوالے سے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بول نیوز پر شائع 2 جون 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس میں واضح کیا گیا ہے کہ کرکٹر بابر اعظم کی چچا کی بیٹی سے منگنی والی خبر غلط ہے۔ بول نیوز نے بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی سے بابر کی شادی کے حوالے سے بات چیت کی تو انہوں نے کہا کہ بابر کی منگنی کی افواہیں بے بنیاد ہیں،جب بھی بابر کی منگنی یا شادی ہوگی تو ڈنکے کی چوٹ پر اعلان کیا جائے گا۔

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی چچا کی بیٹی سے شادی کی خبر فرضی ہے۔ بابر اعظم کی سگی بہن یا چچا کی بیٹی سے منگنی بھی نہیں ہوئی ہے۔ یہ بھی محض ایک افواہ ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
April 26, 2025
Mohammed Zakariya
January 6, 2025
Mohammed Zakariya
December 28, 2024