جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو بھارت...

Fact Check: کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو بھارت سے جوڑکر کی جا رہی ہے شیئر، پورا سچ یہاں جانیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
بھارت میں کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی ویڈیو آئی سامنے۔
Fact
ویڈیو کا بھارت سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ محمد رضوان کی یہ ویڈیو امریکہ میں کی گئی تقریر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ مذہبی گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے انڈیا میں کئے گئے تبلیغی خطاب کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں او ڈی آئی ورلڈ کپ 2023 ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا ہے۔

کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو امریکہ کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Irshad Khan

Fact Check/Verification

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے یوٹیوب پر “محمد رضوان اسپیچ” انگلش میں کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 8 منٹ 4 سیکینڈ پر مشتمل 8 جون 2023 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو آئی سی این اے نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس میں اس ویڈیو کو آئی سی این اے کے ماس کنونشن میں پاکستانی کرکٹر محمد رضوان کے خطاب کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ ICNA

پھر ہم نے آئی سی این اے کیورڈ سرچ کیا تو معلوم ہوا کہ یہ شمالی امریکہ کی ایک مذہبی تنظیم ہے۔ جس کا پورا نام اسلامی سرکل آف نارتھ امریکہ (آئی سی این اے) ہے۔ اس تنظیم کو یکم ستمبر، 1968 میں قائم کیا گیا تھا۔ بقیہ ویڈیو سے متعلق پوری تفصیلات کے لئے روزنامہ پاکستانی کی رپورٹ یہاں پڑھیں۔

Courtesy: Daily Pakistan

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ کرکٹر محمد رضوان کے تبلیغی بیان والی یہ ویڈیو دراصل پرانی اور شمالی امریکہ کے اسلامی سرکل کے کنونشن میں کئے گئے خطاب کی ہے۔ بھارت سے اس ویڈیو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Partly False

Sources
Video published by ICNA on 8 Jun 2023
Reports published by Daily Pakistan on 29 May 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular