Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
گلی میں بادل پھٹنے کا یہ منظر بھارت کا ہے۔
نہیں، یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔
ایکس اور فیس بک پر 13 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بھارت میں بادل پھٹنے کا بتاکر شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں ایک گلی کے اندر اسکوٹی و دیگر گاڑیاں نظر آرہی ہیں اور اچانک اوپر کی جانب سے کثیر مقدار میں پانی گرتا ہے اور پوری گلی سیلاب میں تبدیل ہوجاتی ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ منظر بھارت میں بادل پھٹنے کا ہے۔

اس ویڈیو کو دیگر ایکس صارف نے بادلوں کے پھٹنے کے باعث سیلاب کا بتاکر شیئر کیا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
بھارت میں بادل پھٹنے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا ہم نے بخود تجزیہ کیا۔ جہاں ہم نے غور کیا پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود گاڑیاں اپنی جگہ سے ہل تک نہیں رہی ہیں۔ اس سے ہمیں شبہ ہوا کہ یہ ویڈیو اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہے۔

پھر ہم نے وائرل کلپ کے ایک فریم کو گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں یہی ویڈیو کاندھا اڑیسیز وائنس نامی انسٹاگرام پر رواں ماہ کی 5 تاریخ کو شیئر شدہ موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو اے آئی سے تیارکردہ بتایا گیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اسے محض تفریحی مقاصد کے لئے بنایا گیا گیا ہے۔ مزید ہم نے اس سلسلے میں میڈیا رپورٹس بھی تلاش کئے لیکن وائرل کلپ سے متعلق ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز ہائیو ماڈریش اور واز اٹ اے آئی کی مدد لی۔ ہم نے وائرل ویڈیو کو ہائیو ماڈریشن پر سرچ کیا تو ہائیو نے اپنے تجزیہ میں اس ویڈیو میں 94.6 فیصد اے آئی یا ڈیپ فیک سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو ہم نے واز اٹ اے کی مدد سے تلاش کیا۔ واز اٹ اے آئی نے اپنے تجزیے میں تصاویر یا اس کے اہم حصے کو اے آئی سے تیارکردہ بتایا ہے۔


مزید تصدیق کےلئے وائرل ویڈیو کو ہماری ٹیم نے ڈیپ فیک اینالیسس یونٹ کو بھیجا۔ جہاں انہوں نے مختلف ٹولس کی مدد سے وائرل ویڈیو کا تجزیہ کیا۔ تاہم ویڈیو کی خراب کوالٹی کے باعث کئی ٹولز کوئی پختہ نتائج نہیں دے سکے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ ویڈیو میں اے آئی کے استعمال کے واضح نشانات موجود ہیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت میں بادل پھٹنے کے منظر کا بتاکر شیئر کی گئی یہ ویڈیو دراصل اے آئی کی مدد سے تیارشدہ ہے۔
Our Sources
Self Analysis
Instagram post by @kandha_odysseys_vines on 05 Aug 2025
Hive Moderation Tool
Was it ai tool
Analysis by DAU team
Mohammed Zakariya
August 21, 2025
Mohammed Zakariya
August 7, 2025
Mohammed Zakariya
July 15, 2025