اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: بھارت نہیں پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے...

Fact Check: بھارت نہیں پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے یہ ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
یہ ویڈیو بھارت کے ایک ایئر پورٹ کی ہے، جہاں ایک آدمی نے 5 لاکھ روپے لےکر پاکستانی پرچم لگا دیا ہے۔
Fact
ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ہے، یہ عمارت پاکستان کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے۔

فیس بک صارفین ایک عمارت کی ویڈیو شیئر کر رہے ہیں، جس پر پاکستانی پرچم لہراتا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ عمارت بھارت کے ایک ایئر پورٹ کی ہے، جس پر پیسے لےکر پاکستان کا پرچم لگا دیا گیا ہے۔

صارفین نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے “انڈیا میں پاکستان کا جھنڈا” اور ویڈیو پر موجود عبارت میں “انڈیا کے ایئرپورٹ پر ایک آدمی نے پانچ لاکھ روپے لےکر پاکستان کا جھنڈا لگا دیا” لکھا ہوا نظر آ رہا ہے۔

Fact Check/Verification

بھارت کے ایک ایئر پورٹ کی عمارت پر پاکستانی پرچم لگائے جانے والے دعوے کے ساتھ شیئر کی گی ویڈیو اور اس میں موجود تبصرے کو غور سے دیکھا اور پڑھا تو اس میں کئی صارفین نے لکھا ہوا تھا کہ یہ عمارت “علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور” کی ہے۔

Screenshot of Viral FB post

یہاں سے ہمیں ایک سراغ ملا تو ہم نے یوٹیوب پر “علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد پاکستانی یوٹیوبرز کے کئی وی لاگس موصول ہوئے۔ جس میں وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی عمارت اور پرچم کو بخوبی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں بھی اس عمارت کو لاہور، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Pictures Shooters

مزید تحقیقات کے لئے ہم نے جیو لوکیشن کی مدد سے گوگل میپس پر بھی “علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور” کو تلاشا۔ جہاں ہمیں ہوبہو عمارت اور اس پر لگے پاکستانی پرچم بھی نظر آئے، جس کا موازنہ کرنے پر واضح ہوگیا کہ یہ ایئرپورٹ کی عمارت پاکستان کی ہی ہے بھارت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے گوگل پر “بھارت کے ایک ایئرپورٹ پر پاکستانی پرچم” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی میڈیا رپورٹس موصول نہیں ہوئی، جس میں ایسے کسی واقعے کے بھارت میں پیش آنے کی خبر موجود ہو۔

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بھارت کے ایک ایئر پورٹ پر پاکستانی پرچم لگائے جانے کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل پاکستان کے لاہور میں موجود علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہے، جس پر پاکستان و دیگر پرچم لگے ہوئے ہیں۔ البتہ ویڈیو کے ساتھ کیا گیا دعویٰ فرضی ثابت ہوا۔

Result: False

Sources
Video published by YouTube channels Pictures Shooters, Mehar Zain Vlog and MY INFOPEDIA on 2022/2023
Geo location search


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular