منگل, نومبر 19, 2024
منگل, نومبر 19, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا سرینگر میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟ پوری حقیقت یہاں...

Fact Check: کیا سرینگر میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
جموں کشمیر کے سرینگر میں لہرایا پاکستانی پرچم۔
Fact
تصویر تقریباً 5 برس پرانی ہے اور اس کا حالیہ دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انسٹاگرام اور ایکس پر گزشتہ ماہ کی 14 اگست کو انگلش کیپشن کے ساتھ ایک پوسٹ شیئر کیا گیا تھا۔ جس میں پاکستانی پرچم دیوار پر لگا ہوا نظر آرہا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ جموں کشمیر کے سرینگر میں نامعلوم افراد نے پاکستانی پرچم دیوار پر لگا دیا ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 2 جون 2019 کو اپلوڈ شدہ پاکستانی ٹی وی چینل جیو نیوز کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو رپورٹ موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو جموں کشمیر کے سرینگر کی جامع مسجد کی دیوار پر لگائے گئے پاکستانی پرچم کا بتایا گیا ہے۔

Courtesy: YouTube/ Geo News

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں پی آئی بی فیکٹ چیک کے آفیشل ایکس ہینڈل پر وائرل تصویر سے متعلق ایک پوسٹ فراہم ہوا۔ جس میں اس تصویر کو پرانا بتایا گیا ہے۔ 16 اگست کو شیئر کی گئی پی آئی کی اس پوسٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ “یہ تصویر صارفین کو گمراہ کرنے اور بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کی غرض سے غلط تناظر میں شیئر کی جا رہی ہے”۔

Courtesy: X @PIBFactCheck

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر میں دہشت گردوں کو معاوضہ دینے کا اعلان کرنے والے کانگریس لیڈر کی پرانی ویڈیو وائرل

Conclusion

اس طرح آن لائن ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ سرینگر میں نامعلوم افراد کی جانب سے لہرائے گئے پاکستانی پرچم والی یہ تصویر تقریباً 5 برس پرانی اور اس کا حالیہ دنوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: False

Sources
Video report published by Geo News on 2 Jun 2019
X post PIB Fact Check on 16 Aug 2024

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

Most Popular