جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا کانگریس کی ریلی میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟ وائرل دعوے کا...

کیا کانگریس کی ریلی میں لہرایا گیا پاکستانی پرچم؟ وائرل دعوے کا پڑھیئے سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

ٹویٹر پر اُتم چورسیا نامی یوزر نے بیس سیکینڈ کا ریلی کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ کانگریس کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔اب راہل گاندھی اس پر کیا بیان دیں گے؟

https://twitter.com/UttamIND_/status/1379687257234309120

اتم چورسیا کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

پاکستانی پرچم کے حوالے سے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

مغربی بنگال میں پانچویں مرحلےکا انتخابات 17 اپریل کو پینتالیس سیٹوں پر ہونا باقی ہے۔ انتخابات کے پیش نظر سبھی نیشل اور مقامی پارٹیاں انتخابی ریلیاں کر رہی ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر بیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کانگریس کی ریلی میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو اُتم چورسیا نامی یوزر نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ واہٹس ایپ پر بھی ہمارے ایک قاری نے اس ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے بھیجا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی پرچم والا وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
پاکستانی پرچم والا وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

Fact Check/Verification 

وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر وائرل ویڈیو کے کیفریم سے ملتی جلتی ایک تصویر ملی۔ جس کا اسکرین شارٹ آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستانی پرچم کے حوالے سے گوگل اسکرین پر ملی جانکاری کا اسکرین شارٹ
پاکستانی پرچم کے حوالے سے گوگل اسکرین پر ملی جانکاری کا اسکرین شارٹ

پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈین یوتھ کانگریس کے فیس بک پیج پر بیس سیکینڈ کا وائرل ویڈیو ملا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق یہ ویڈیو کیرلہ کے کوزی کوڑا میں ہوئے روڈ شو کا ہے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو 4 اپریل کو فیس بک پر شیئر کیا گیا تھا۔

مذکورہ جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو کیرلہ کے کوزی کوڑا کے روڈ شو کا ہے۔ پھر ہم نے فیس بک پر ملی جانکاری کے مطابق یوٹیوب پر کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل اور راہل گاندھی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر ویڈیو ملا۔ جسے غور سے دیکھنے کے بعد پتا چلا کہ راہل گاندھی کی اس ریلی میں کئی طرح کے پرچم لہرائے جارہے ہیں۔ جن میں ایک ہرے رنگ کے پرچم میں چاند تارا بنا ہوا نظر آرہا ہے۔ لیکن یہ پرچم پاکستان کے قومی پرچم سے مختلف نظر آرہا ہے۔

ہرے رنگ کے پرچم کے بارے میں سرچ کرنے پر ہمیں پتاچلا کہ یہ بینر کیرلہ کی مسلم پارٹی انڈین یونین مسلم لیگ کا ہے۔ جیسا کہ آپ درج ذیل میں پاکستانی پرچم اور آئی یو ایم ایل کے بینر کو دیکھ کر صاف اندازہ لگا سکتے ہیں کہ دونوں مختلف پرچم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پاپ اسٹار ریحانہ نے پاکستانی پرچم لہرایا؟

پھر ہم نے اس سلسلے میں کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈین ایکسپریس اور رپورٹ وائر نامی ویب سائٹ پر وائرل دعوے سے متعلق خبریں ملیں۔ رپورٹس کے مطابق کیرلہ کے کوزی کوڑا میں راہل گاندھی کی ریلی میں جو ہرے رنگ کے جھنڈے نظر آئے تھے وہ دراصل آئی یو ایم ایل پارٹی کے بینر ہیں۔ جسے سوشل میڈیا پر کچھ یوزرس پاکستانی پرچم بتاکر شیئر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار ذیشان علی اور اداکارہ سورابھاسکر نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے والا پوسٹر لےکر کلک کروائی تصویر؟

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کیرلہ کے کوزی کوڑا میں ہوئے راہل گاندھی کے روڈ شو کا ہے۔ جہاں آئی یو ایم ایل پارٹی کے کارکنان نے اپنے پارٹی کا پرچم لہرایا تھا۔

Result: Misleading

Our Source

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular