Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
کیرلہ کے مسلمان سبز ٹی شرٹ میں ملبوس ہیں اور ہاتھوں میں پاکستانی لےکر سڑک پر جمع ہوگئے ہیں۔
سبز رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس کیرلہ کے مسلمانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو میں دراصل کیرلہ کی انڈین یونین مسلم لیگ کا پرچم ہے اور ٹی شرٹ پر ارنگادی لکھا ہے۔
فیس بک پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں ہرے رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس کچھ لوگ ایک چوراہے پر ہاتھوں میں سبز رنگ کے پرچم کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ کیرالہ میں بھارتی مسلمان سبز رنگ کی جرسی پہن کر پاکستانی جھنڈا تھامے ہوئے سڑک پر نظر آرہے ہیں۔
ایک ایکس صارف نے ویڈیو کے ساتھ ہیش ٹیگ پہلگام کے ساتھ لکھا ہے “یہ مناظر ہندوستانی ریاست کیرالہ کے ہیں، ہندوستانی نوجوان پاکستانی پرچم تھامے ہوئے ہیں اور پاکستانی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے.. کچھ سمجھے ۔مودی جی کو بہت سارے سرپرائز ملنے والے ہیں”۔


ہم نے ویڈیو کا بغور تجزیہ کیا تو ہمیں وائرل ویڈیو میں نظر آرہا پرچم پاکستانی پرچم سے مختلف نظرآیا۔ وائرل ویڈیو میں نظر آرہے نواجوانوں کے ٹی شرٹ پر ہم نے غور کیا تو اس پر انگلش میں “ارنگادی” لکھا ہوا نظر آیا۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو گوگل لینس پر ‘ارنگادی، کیرلہ’ کیورڈ کے ساتھ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 25 اپریل کو یہی ویڈیو ملیالم کیپشن کے ساتھ ارنگادی آفیشل پیج نامی انسٹاگرام پر موصول ہوئی۔ جس کا اردو ترجمہ ہے: “کتنے بے وقوف ہیں جو یہ بھی نہیں جانتے کہ پاکستان کا جھنڈا کس لیگ کا ہے۔ اس کے بارے میں سمجھنے کے بعد ہی تبصرہ کرنے کی کوشش کریں۔ بیوقوف صرف آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہوشیار رہیں۔ مزید اس پوسٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ یہ جھنڈا انڈین یونین مسلم لیگ کا ہے”۔

مزید تلاشنے پر ہمیں یہی ویڈیو 22 اپریل کو شیئر شدہ کوزیکوڈ صاحب نامی انسٹاگرام پرموصول ہوا۔ جس میں بھی ہیش ٹیگ انڈین یونین مسلم لیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوبہو ویڈیو پہلگام حملے سے پہلے 19 اپریل کو ‘مسلم لیگ کےایل14‘ نامی انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا تھا۔

لہٰذا یہاں یہ واضح ہوگیا کہ اس ویڈیو میں لوگوں نے جس سبز پرچم کو تھام رکھا ہے اور جو سبز ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے، وہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ہے اور اس کا پہلگام حملے سے بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام حملے کے مشتبہ دہشت گردوں کے خاکے میں بابر اعظم کا بھی جاری کیا گیا خاکہ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سبز رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس کیرلہ کے مسلمانوں کی جانب سے پاکستانی پرچم لہرانے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو میں دراصل کیرلہ کی انڈین یونین مسلم لیگ کا پرچم ہے اور ٹی شرٹ پر ارنگادی لکھا ہے۔
Sources
Self Analysis
Instagram post by @arangadi_official_page, @kozhikkotte_sahib and @muslim_league.kl14 on 25/22/19 April 2025
Mohammed Zakariya
April 23, 2025
Mohammed Zakariya
August 17, 2023
Mohammed Zakariya
August 16, 2023