ہفتہ, اپریل 20, 2024
ہفتہ, اپریل 20, 2024

ہومFact Checkکیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کا ہوا اضافہ؟...

کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کا ہوا اضافہ؟ جانیں پورا سچ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان دنوں پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایک فیس بک صارف نے اپنے 28 جنوری 2023 کی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ “مبارک ہو پاکستانیوں پٹرول 80 روپے مہنگا ہو گیا اور نایاب بھی ہو گیا”۔

پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ نہیں ہوا ہے۔
Coutesy:FB/ Muhammad Tahreer

Fact

پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیو نیوز اردو پر پٹرول کی قیمت سے متعلق 30 جنوری 2023 کی ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں باالترتیب 35،35 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں اب پٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Courtesy:YouTube/GeoNews

پاکستان کی سرکاری ویب سائٹ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی پر بھی یہ جانکاری دی گئی ہے۔ وہیں 29 جنوری 2023 کو شیئر شدہ پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں بھی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے اور پٹرول کی قیمت 249 روپے 80 پیسے بتائی گئی ہے۔

Courtesy: Twitter @MoIB_Official

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ ہوا ہے، 80 روپے مہنگا ہونے کی خبر فرضی ہے۔

Result: False

Our Sources
Video report published by Geo News YouTube channel on 30/01/2023
Petrol price related information ogra.org.pk

Tweet by @MoIB_Official

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular