Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قمیت میں کمی کا اعلان کیا ہے، اب پٹرول 178 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
Fact
پاکستان میں پٹرول کی قمیت میں کمی سے متعلق ہم نے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں پاکستان کی معروف نیوز ویب سائٹ جیوز نیوز پر شائع رواں ماہ کی 15 تاریخ کی ایک رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آئندہ 15 روز کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پاکستان بھر میں پیٹرول کی قیمت میں بارہ روپے فی لیٹر کم کیا گیا ہے، جس کے بعد اب نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
16 مئی 2023 کو شیئر شدہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں پاکستانی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ لائٹ ڈیزل، مٹی کا تیل اور پیٹرل 12 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل فی لیٹر 30 روپے سستا کیا گیا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کمی کے اعلان کا دعویٰ صحیح ہے، لیکن پٹرول کی نئی قیمت 270 روپے فی لیٹر ہے نہ کہ 178 روپے۔ 178 روپے فی لیٹر والا دعویٰ کسی بھی اعتبار سے صحیح نہیں ہے۔
Our Sources
Report published by GeoNews Urdu on 15 May 2023
Tweet by Pakistan Ministry of Information & Broadcasting on 16 May 2023
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
March 12, 2025
Mohammed Zakariya
February 18, 2025
Mohammed Zakariya
December 17, 2024