منگل, دسمبر 24, 2024
منگل, دسمبر 24, 2024

HomeFact CheckNewsنظام الدین مرکز کے اندر تبلیغی جماعت والوں نے نہیں منایا تھا...

نظام الدین مرکز کے اندر تبلیغی جماعت والوں نے نہیں منایا تھا پی ایم مودی کا جنم دن

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دہلی تبلیغی جماعت کا مرکز نظام الدین کے گیٹ پر تبلیغی جماعت والوں نے وزیراعظم نریندر مودی کا یوم پیدائش منایا اور اس کے بعد مرکز کو کھولنے کی دعاء بھی کی۔

Viral Image from Facebook

مرکز کے حوالےسے کیا ہے وائرل پوسٹ؟

ان دنوں سوشل میڈیا پر پی ایم مودی کے جنم دن منانے کی کچھ تصاویر اور ویڈیو خوب گردش کر رہے ہیں۔یوزرس کا دعویٰ ہے کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں نے دہلی کے مرکزنظام الدین میں پی ایم مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹا اور مرکز کے کُھلنے کی دعاء بھی کی ۔کچھ یوزر کا یہ بھی دعویٰ کے مرکز کے گیٹ پر پی ایم مودی کا جنم دن منایاگیا۔درج ذیل میں سبھی کے آرکائیو موجود ہیں۔

قاری عمران الباکستانی نامی فیس بک یوزر کے پوسٹ کا آرکائیولنک۔

سیدمعیظ اشرفی کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

حاجی احمد نامی یوزر نے مرکز کے پاس کا بتاکر ویڈیو شیئر کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

https://www.facebook.com/hajiahmad.ahmad.509/videos/270452864317020
Viral Video From Facebook

ہمارے قاری نے بھی اس تصویر کو نیوزچیکر کے واہٹس ایپ نمبر پر تحقیقات کے لیے شیئر کیا تھا۔اسکرین شارٹ۔

Viral imag From WhatsApp

ٹویٹر پر بھی پی ایم مودی کے جنم دن والی تصویر کی گئی شیئر!

عالیہ نامی یوزر کا دعویٰ ہے کہ تبلیغی جماعت والوں نے مرکز نظام الدین میں پی ایم مودی کا جنم دن منایا۔آرکائیو لنک۔

محمدیوسف کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

صفدر خان کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Viral Image From Twitter

اے این آئی نیوز ایجنسی نے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ” مسلمانوں نے پی ایم مودی کا سترواں جنم دن مرکز نظام الدین میں منایا “مزید اس خبر میں مولاناصہیب قاسمی اور مولاناآزاد یونیورسٹی کے چانسلر فیروز بخت نے بھی شامل ہے کہ انہوں نے پی ایم مودی کی یوم پیدائش منائی۔ساتھ ہی پی ایم مودی اور ملک کےلئے دعائیں کی گئیں۔اس کے علاوہ دیگر نیوز ویب سائٹ نے بھی اےاین آئی کا حوالہ دے کر اس خبر کو شائع کیا ہے۔سبھی آرکائیو لنک ذیل میں مو جود ہیں۔

News From ANI

بی ڈبلیو بزنیس ورلڈ نیوز ویب سائٹ کی خبر کا آرکائیولنک۔

یاہو نیوز نے بھی مذکورہ خبر کو شائع کیا ہے۔آرکائیو لنک۔

لٹیسٹ ایل وائی کے آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

مذکورہ سبھی وائرل پوسٹ اور خبروں سے پتا چلا کہ نظام الدین مرکز میں مولانا صہیب قاسمی اور مولانا آزاد اردو یونیورسٹی کے چانلسر نے مسلمانوں کے ساتھ پی ایم مودی کا جنم دن منایا ہے۔پھر ہم نے آصل سچائی جاننے کےلئے نظام الدین مرکز کے اردگرد رہنے والوں سے فون کال کے ذریعے جانکاری حاصل کی تو پتا چلا کہ مرکز کےگیٹ پر بی جے پی لیڈر صہیب قاسمی نے کچھ مسلمانوں کے ساتھ 17ستمبر کو وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش منائی تھی۔

مذکورہ تحقیقات سے واضح ہوچکا کہ مولانا صہیب قاسمی نے مرکز کے دروازے سے متصل دیوار کے پاس پی ایم مودی کی تصویر لگا کر جنم دن منایاتھا۔پھر ہم نے ان باتوں کی تحقیقات کرنے کےلیے صہیب قاسمی کو فون کال کیا اور ان سبھی وائرل پوسٹ اور خبروں کے حوالے سے سوال کیا۔جس کے جواب میں صہیب قاسمی نے کہا کہ انہوں نے پی ایم مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر مرکز نظام الدین کے سامنے جہاں 26جنواری اور 15 اگست کو جھنڈا لہرایا جاتا ہے وہی پر انہوں نے پی ایم مودی کا کیک کاٹ کر جنم دن مناتھا۔اس وقت تبلیغی جماعت کے لوگ شامل نہیں تھے۔بلکہ دیگر بی جے پی اور پی ایم مودی کے مداح وہاں موجود تھے۔رہی بات مرکز کے اندر کی تو وہ بھی فرضی دعوے ہیں۔

وہیں جب ہم نے مولاناصہیب قاسمی کے نام سے ٹویٹر پر سرچ کیا اورآباؤٹ(About) میں دیکھا تو پتاچلا مولانا صہیب قاسمی جماعت علماء ہند کے قومی صدر اور بی جے پی لیڈر ہیں۔

پھر ہم نے وائرل تصویر اور ویڈیو کو غور سے دیکھا تودونوں میں ایک تصویر صاف نظر آئی جس میں صہیب قاسمی کے ساتھ بی جے پی کا مفلر پہنے شخص مرکز نظام الدین کے پاس پی ایم مودی زندہ آباد کا نعرہ لگا رہاہے۔دونوں تصویر درجہ ذیل میں موجود ہیں۔

There is a visible difference between both the pictures

مرکز نظام الدین کے حوالے سے پہلے بھی کئی یوزرس نے جعلی خبریں شائع کرچکے ہیں۔جسے نیوز چیکر کی ٹیم ڈیبنک کرچکی ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ دہلی مرکز نظام الدین کے اندر یا گییٹ پر تبلیغی جماعت کے لوگوں نے پی ایم مودی کی یوم پیدائش نہیں منایا تھا۔بلکہ بی جے پی لیڈرمولانا صہیب قاسمی اور ان کے حامیوں نے مرکز کی دیوار سے متصل وزیراعظم کی تصویر لگا کر کیک کاٹاتھا اور ملک کےلئےدعاۓ خیرکی تھی۔

Result:Misleading

Our Sources

Twitter:https://twitter.com/suhaibqasmibjp/status/1306845605973561345

Ground Verification

Contect :Mulana suhaib Qasmi

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular