اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: کیا 12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان میں امسال...

Fact Check: کیا 12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان میں امسال دی گئی توپوں کی سلامی کی ہے یہ ویڈیو؟ سچ یہاں پڑھیں

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر توپوں کی سلامی کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان کی صوبائی دارالحکومتوں میں 21 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

12 ربیع الاول کے موقع پر پاکستان میں توپوں کی  دی گئی سلامی کی یہ ویڈیو  تقریباٍ تین سال پرانی ہے۔
Courtesy: Facebook/ISIofficial

Claim

ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے ین ڈیکس سرچ کیا تو ہمیں 9 اکتوبر 2022 کو اپلوڈ شدہ ہوبہو ویڈیو پاکستان کی کیپٹل ٹی وی نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کے مطابق یہ ویڈیو 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکستان میں دی گئی توپوں کے سلامی کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Capital TV

اس کے علاوہ ہوبہو پاکستان کی 24 نیوز ایچ ڈی نامی یوٹیوب چینل پر اس ویڈیو کو 30 اکتوبر 2020 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ کیپشن میں ویڈیو کو پاکستان میں عید میلاد الُنبی ﷺ کے موقع پر دیئے گئے 31 توپوں کے سلامی کا بتایا گیا ہے۔ 20 اکتوبر 2020 کو شائع شدہ روز نامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یومِ پیدائش رسولؐ کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 اور اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی تھی۔

Courtesy: YouTube/ 24 NewsHD

مزید سرچ سے معلوم ہوا کہ امسال بھی پاکستان میں یوم ولادت رسولؐ کے موقع پر توپوں کی سلامی دی گئی ہے۔ رپورٹس یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Courtesy: YouTube/ Bol News

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر پاکستان کے مختلف صوبوں میں دی گئی سلامی کی یہ ویڈیو کم از کم 3 سال پرانی ہے۔ البتہ پاکستانی آرمی کی جانب سے تقریباً ہر سال یوم ولادت رسولؐ کے موقع پر توپوں کی سلامی دی جاتی ہے۔

Result: Missing Context

Sources
Video reports published by Capital TV and 24 News HD on 2022/2020
Reports published by Jang News on 30 Oct 2020
Video reports by Bol News and Samaa Tv on 29 Sept 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular