اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkیہ تصویر امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کی نہیں ہے

یہ تصویر امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کی نہیں ہے

امریکہ میں برفانی طوفان تقریباً ایک دہائی بعد بپا ہوا، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں اور املاک کو کافی نقصان پہنچا۔

سوشل میڈیا پر امریکہ میں برفانی طوفان کے سلسلے میں متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہے ہیں۔

صارفین اسی طرح کی ایک تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں، جس میں کچھ گاڑیاں طوفان کی زد میں آکر نقصان کی نظر ہوگئی ہیں۔ تصویر کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ حال ہی میں آئے امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے ہوا ہے۔

ایک صارف نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ‘امریکا میں کئی دہائیوں بعد موسم سرما کا بدترین طوفان، 2800 پروازیں منسوخ۔ چیچہ وطنی صحافت اتحاد گروپ 25 دسمبر 2022’۔

اسی طرح سے متعدد فیس بُک پیجز اور صارفین نے اسی دعوے کے ساتھ اس تصویر کو شیئر کیا ہے، جن لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

امریکہ میں برفانی طوفان کا بتائی جارہی اس تصویر کے ساتھ کیے گئے دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں یہ تصویر متعدد نیوز سائٹس پر ملی۔

دی گارجنِ نیوز نیوز وئب سایٹ پر اس تصویر کو دیگر تصاویر کے ساتھ 2 فروری 2011 میں شائع کیا گیا ہے۔ تصاویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ‘امریکہ میں برفانی طوفان، تصاویر میں’۔

Courtesy: Screengrab from The Guardian

اسی طرح سے این ڈی ٹی وی نے امریکہ میں برفانی طوفان سے متعلق رپورٹ میں اس تصویر کو شائع کیا ہے۔ رپورٹ 3 فروری 2011 کو شائع ہوئی ہے۔

امریکہ میں برفانی طوفان
Courtesy: Screengrab from NDTV

علاوہ ازیں متعدد دیگر میڈیا اداروں نے اس تصویر کو 2011 میں امریکہ میں برفانی طوفان کا بتایا ہے۔ جن کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: کیا برف سے ڈھکی گاڑیوں کی یہ تصویر جاپان میں ہوئے حالیہ برفباری کی ہے؟

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ حال ہی میں امریکہ میں برفانی طوفان کے سلسلے میں 2011 کی تصویر کو شیئر کیا جارہا ہے، لہذا اس تصویر سے متعلق کیا جارہا دعویٰ غلط ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources

Report published by NDTV, Dated February 3, 2011
Photo feature by The Guardian, Dated February 2, 2011


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular