بدھ, اپریل 24, 2024
بدھ, اپریل 24, 2024

ہومFact Checkیہ تصویر بھارت-چین کی توانگ میں حالیہ کشیدگی کی نہیں ہے

یہ تصویر بھارت-چین کی توانگ میں حالیہ کشیدگی کی نہیں ہے

بھارت چین حالیہ کشیدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ جن سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان توانگ میں ہونے والی جھڑپوں کی ہیں۔

بھارت کے سب سے بڑا ڈیجیٹل میڈیا ادارہ کہلائے جانے والے ای ٹی وی بھارت نے ایک رپورٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ‘اروناچل پردیش کے توانگ میں 9 دسمبر کو چینی پیپلز لبریشن آرمی کے ساتھ جھڑپ کے دوران زخمی ہونے والے بھارتی فوج کے چھ فوجیوں کو گوہاٹی کے واششٹ میں واقع فوج کے 151 بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران دونوں ممالک کے فوجی زخمی ہوئے’۔

Courtesy: Screengrab from Etv Bharat

سوشل میڈیا صارفین بھی اسی تصویر کو شیئر کررہے ہیں اور دعویٰ ہے کہ یہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان توانگ میں حال ہی میں ہونے والی جھڑپ کی ہے۔

وائرل تصویر کا لنک آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

وائرل تصویر بھارت چین حالیہ سرحدی کشیدگی کی ہے۔ نیوز چیکر نے اس سلسلے میں تحقیقات کی۔ ہم نے اس تصویر کو چند کیورڈز کے ساتھ گوگل امیج سرچ کیا۔ سرچ کے دوران میں بھارت چین تنارع سے متعلق کافی رپرٹز ملیں۔

وائس آف امریکہ کی وئب سائٹ پر شائع رپورٹ کے ساتھ اس تصویر کو بھی شائع کیا گیا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ یہ تصویر 2020 میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی ہے۔

بھارت چین حالیہ کشیدگی
Courtesy: Screengrab from Voice of America

بھارت چین حالیہ کشیدگی سے منسوب یہی تصویر ہمیں دکن ہیرالڈ کی وئب سائٹ پر بھی ایک رپورٹ کے ساتھ ملی، یہاں بھی تصویر کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ تصویر وسط جون 2020 میں گلوان وادی میں دونوں افواج کے درمیان ہونے والی جھڑپ کی ویڈیو سے لی گئی ہے۔

Courtesy: Screengrab from Deccan Herald

ہندوستان ٹائمز وئب سائٹ پر 23 نومبر 2021 کو شائع ایک رپورٹ کے ساتھ بھی یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

Courtesy: Screengrab from Hindustan Times

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ بات صاف ہوئی کہ تصویر دراصل 2020 میں دونوں ممالک کی فوج کے درمیان گلوان وادی میں ہونے والے تصادم کی ہے، اس تصویر کا حالیہ توانگ جھڑپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Result: Missing Context

Our Sources


Report by Voice Of America, Dated January 07, 2022
Report by Deccan Herald Dated December 14, 2022
Report by Hindustan Times Dated November 23, 2021


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular