اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckCrimeFact Check: 13 سال پرانی تصویر کو پونچھ میں ہونے والے حالیہ...

Fact Check: 13 سال پرانی تصویر کو پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے سے منسوب کرکے کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

سوشل میڈیا پر ایک تصویر کو جموں کشمیر کے پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے سے منسوب کرکے شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “جموں کشمیر سے خبریں آ رہی ہیں کہ مقامی ملیٹینٹوں نے پونچھ میں ایک افسر سمیت بھارتی فوج کے 4 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے”۔

پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے کی نہیں بلکہ تقریباً 13 برس پرانی ہے یہ تصویر
Courtesy: X @KashmirUrdu

Fact

ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “پونچھ دہشت گرد حملہ” کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں 5 مئی 2024 کو شائع ہونے والی نیوز18 اردو کی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق پونچھ میں فضائیہ کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری پاکستان سے منسلک دہشت گرد گروپ پیپلز اینٹی فاشسٹ فرنٹ(پی اے ایف ایف) نے قبول کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں ایک جوان شہید، چار زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین کی حالت مستحکم اور ایک کی حالت نازک ہے۔ یہاں یہ واضح ہوا کہ صرف ایک جوان شہید ہوئے ہیں، 4 بھارتی فوجیوں کے ہلاک ہونے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

بشکریہ: نیوز18 اردو

پھر ہم نے پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے سے منسوب کرکے شیئر کی گئی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈیا نیوز ویب سائٹ پر 13 جولائی 2015 کو مذکورہ تصویر کے ساتھ شائع رپورٹ موصول ہوئی۔ جس سے معلوم ہوا کہ وائرل تصویر پرانی ہے۔

بشکریہ: انڈیا ڈاٹ کام

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں یہی تصویر گیٹی امیج پر بھی موصول ہوئی۔ جس میں اس تصویر کو 20 اگست 2011 میں کشمیر کے گُریز کا بتایا گیا ہے۔ جہاں بھارتی آرمی نے 12 ملیٹینٹوں کو لائن آف کنٹرول کے نزدیک گُریز میں ہلاک کیا تھا۔ ملیٹینٹوں کی جانب سے ہوئی فائرنگ میں ایک سینیئر آرمی افسر بھی شہید ہو گئے تھے اور دو ٹروپرز بھی زخمی ہو ئے تھے۔

لہٰذا ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ پونچھ میں ہونے والے حالیہ حملے سے منسوب کرکے تقریباً 13 برس پرانی تصویر کو شیئر کیا گیا۔ در اصل یہ تصویر کشمیر کے گُریز میں ملیٹینٹوں کی لاشوں کے ارد گرد کھڑے بھارتی فوجیوں کی ہے۔

Result False

Sources
Report published by News18 Urdu on 5 April 2024
Image published by India.com on 13 July 2015
Image published by GettyImage on 20 Aug 2011


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular