سوشل میڈیا پر کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی ایک تصویر شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں پوپ فرانسس اسپتال کے وینٹیلیٹر پر نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی یہ تصویر اسپتال کی ہے، جہاں وہ بیماری کی شدت کے باعث 26 فروری 2025 کو انتقال کرگئے ہیں۔


آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact Check/Verification
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر انگلش میں “پوپ فرانسس ڈیتھ” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شائع ہونے والی دی نیشن نائجیریا اور دی نیویارک ٹائمس کی رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کے موت کی خبر بے بنیاد ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس 14 فروری 2025 سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ شدید کھانسی کے باعث انہیں اٹلی کے دارالحکومت روم کے ایک اسپتال میں ‘نان انویسیو مکینیکل وینٹیلیشن’ پر رکھا گیا تھا۔

مزید تحقیقات کے دوران ہمیں پوپ فرانسس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ویٹیکن نیوز کے آفیشل ایکس ہینڈل و ویب سائٹ پر پوپ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ شائع کی گئی ہے۔ 4 مارچ کو شائع ہونے والی رپورٹ میں ہولی سی پریس آفس کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ پوپ نے پیر کو ہونے والی سانس کی کمی کے بعد بروز منگل پوری رات آرام دہ نیند لی ہے۔

پھر ہم نے پوپ کی وائرل تصویر کا بغور تجزیہ کیا تو پایا کہ انہوں نے جو لاکٹ پہنا ہوا ہے اس کی چین ٹوٹی ہوئی ہے، مزید ان کے سینے پر نظر آنے والا کراس کا نشان مسیحی کراس کے نشان جیسا نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آکسیجن ماسک کے چہرے کو محفوظ کرنے کے لئے استعمال کی جانے والی ایلاسٹک اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے بلر نظر آرہے ہیں۔ جس سے معلوم ہوا کہ اس تصویر کو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پھر ہم نے وائرل تصویر کی تصدیق کے لئے اے آئی مواد کا پتا لگانے والی مختلف ویب سائٹس کی مدد لی۔ لیکن ان ٹولز پر بھی ہمیں بہتر نتائج نہیں ملے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایلیواسین دیل ایوان خیلیو نامی ہسپانوی فیس بک صارف کی جانب سے 21 اور 24 فروری کو شیئر شدہ ویڈیوز موصول ہوئے۔ دونوں ہی پوسٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں وائرل تصویر جیسا مناظر دیکھنے کو ملا۔ وائرل تصویر کے علاوہ بھی ویڈیو میں دیگر ایسے مناظر ہیں جنہیں دیکھنے کے بعد واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اسے اے آئی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔

مزید تصدیق کے لئے فیس بک پر ملی ویڈیو کو ہم نے ‘ڈیپ فیکس تجزیہ یونٹ’ کو بھیجا، جس کے بعد ڈاؤ کی تجزیہ یونٹ نے ویڈیو کے سبھی فریموں کا تجزیہ کیا اور مختلف ٹولز کا حوالا دیتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو میں استعمال کی گئی تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس کی اسپتال کے وینٹیلیٹر والی تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور پوپ باحیات ہیں اوران دنوں شدید سانس کی بیماری کے باعث روم کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
Sources
Reports published by The Nation and The New York Times on 03 March 2025
Report published by Vatican News on 04 March 2025
Facebook post by elevaciondelevangelioband and elevaciondel.evangelio.96 on 21/24 Feb 2025
Self Analysis
Analysis by DAU team
نوٹ: ویٹیکن نیوز کے مطابق 21 اپریل 2025 کو 88 سال کی عمر میں پوپ فرانسس کا انتقال ہوگیا ہے۔