پیر, دسمبر 23, 2024
پیر, دسمبر 23, 2024

HomeFact Checkکیا عمران خان کی یہ ویڈیو زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں...

کیا عمران خان کی یہ ویڈیو زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں ٹہلنے کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی مریض کے لباس میں اسپتال میں ٹہلتے ہوئے ایک ویڈیو خوب شیئر کی جارہی ہے۔ دعویٰ ہے کہ عمران خان زخمی حالت میں، پیروں پر پلستر اور چار گولی لگنے کے باوجود اسپتال میں گھومتے پھرتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “عمران خان کو اداکاری میں آسکر ایوارڈ ملنا چاہیے اور شاہ رخ خان عامر خان اور سلمان خان کو عمران خان سے اداکاری سیکھنی چاہیے چار گولیاں کھانے کے بعد بھی انسان کس طرح چل رہا ہے”۔

عمران خان کے اسپتال میں مریض کے لباس میں ٹہلنے کی یہ ویڈیو پرانی ہے

گزشتہ روز 3 نومبر کو عمران خان پر فائرنگ کے دوران انہیں پاؤں میں گولی لگی تھی، جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ وائس آف امریکا اردو کے مطابق عمران خان کے دائیں پیر پر دو گولیاں لگی تھیں۔ جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اب وہ بہتر ہیں اور گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔ اسی کے پیش نظر صارفین عمران خان کے اسپتال میں ٹہلنے کی ایک ویڈیو کو حالیہ حملے کا بتاکر فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر شیئر کر رہے ہیں۔

Fact Check/ Verification

عمران خان کی مریض کے لباس میں اسپتال میں ٹہلنے کی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں پبلک نیوز نام کے یوٹیوب چینل پر 6 اگست 2021 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی، جسے ان دنوں حالیہ حملے میں زخمی ہوئے عمران خان کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دی گئی معلومات کے مطابق عمران خان کی یہ ویڈیو پشاور کے شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے دورے کی ہے۔

Courtesy: YouTube/ Public News

پھر ہم نے اسپتال دورے سے متعلق کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سینٹر پشاور کے آفیشل فیس بک پیج پر بھی 6 اگست 2021 کو اپلوڈ شدہ وہی ویڈیو ملی۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیر میں عمران خان کی مریض کے لباس میں اسپتال میں ٹہلنے کی یہ ویڈیو شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سنٹر پشاور کی ہے۔ جہاں انہوں نے ہسپتال میں نئے تعمیر ہونے والے آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا تھا۔ اس اسپتال میں خیبر پختونخواہ اور ملحقہ علاقوں کے مریضوں کو کینسر کے علاج کی تمام سہولیات دستیاب کی گئی تھیں۔

مذکورہ پوسٹ سے واضح ہوا کہ وائرل ویڈیو پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ عمران خان کی یہ ویڈیو شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال و ریسرچ سنٹر پشاور کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی ملی۔

پھر ہم نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلس کو کھنگالا۔ جہاں ہمیں مذکورہ ویڈیو سے متعلق عمران خان کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر شیئر شدہ 6 اگست 2021 کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس میں 3 تصاویر موجود تھیں۔ ان 3 تصاویر میں سے 2 میں عمران خان اسی لباس میں نظر آ رہے ہیں جو کہ وائرل ویڈیو میں انہوں نے زیب تن کر رکھا ہے۔

Courtesy: Twitter @ImrankhanPTI

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی 2013 کی ویڈیو کو غلط دعوے کے ساتھ کیا جا رہا ہے وائرل

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ عمران خان کی مریض کے لباس میں اسپتال میں ٹہلنے کی یہ ویڈیو ان پر حالیہ حملے کے بعد کی نہیں بلکہ پرانی ہے۔

Result: False

Our Sources

Video Uploaded on YouTube by Public News on 06/ Aug/ 2021
Facebook post by skmch on 06/ Aug/ 2021
Tweet by @ImranKhanPTI on 06/ Aug/ 2021


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular