Wednesday, April 23, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: کیا سیف علی خان کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے اسدالدین اویسی؟ یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Jan 23, 2025
banner_image

Claim
اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی اداکار سیف علی خان کی عیادت کرنے اسپتال پہنچے۔
Fact
تصویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

سیف علی خان ان دنوں اپنے اوپر ہونے والے حملے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اسی تناظر میں ہندی اور انگلش کیپشن کے ساتھ مجلس اتحاد المسلمین کے چیف اسدالدین اویسی اور سیف علی خان کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ جس میں اسدالدین اویسی سیف علی خان کے ساتھ اسپتال کے بستر پر بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اسدالدین اویسی نے اسپتال جاکر سیف علی خان سے ملاقات کی ہے۔

آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/ Verification

اسدالدین اویسی کے سیف علی خان سے اسپتال میں ملاقات کا بتاکر شیئر کی جا رہی تصویر کا ہم نے سب سے پہلے خود تجزیہ کیا ۔ جہاں معلوم ہوا کہ سیف علی خان بستر مرض سے اسدالدین اویسی کو دیکھ رہے ہیں لیکن اویسی کا رخ کسی دوسری جانب ہے اور ساتھ ہی پیچھے موجود لوگوں کے نیگیٹیو امیج بھی نظر آ رہے ہیں۔ لہٰذا یہاں یہ پتا چلا کہ تصاویر کا حقیقی ملاقات سے تعلق نہیں ہے۔

مزید تصدیق کے لئے ہم نے وائرل تصاویر کو اے آئی سے تیار کردہ مواد کا پتہ لگانے والے ٹولز از اٹ اے آئی، ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی اور ہائیو ماڈریشن کی مدد لی۔ جہاں سیف علی خان سے اسپتال میں اویسی کی ملاقات والی تصاویر میں ہائیو ماڈریشن نے ایک تصویر میں 99.6 فیصد اور دوسری تصویر میں 86 فیصد ڈیپ فیک یا اے آئی سے تیار کردہ مواد ہونے کا امکانات ظاہر کیا ہے۔ جبکہ ڈی کاپی ڈاٹ اے آئی نے دونوں تصاویر کو جعلی بتایا ہے اور دونوں تصاویر میں مصنوعی ذہانت کے 99.99 فیصد مواد شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

اس کے علاوہ ہم نے اے آئی ایم آئی ایم اترپردیش کے ریاستی جنرل سیکریٹری محمد سلمان سے وائرل تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کی تصدیق کے لئے واٹس ایپ پر رابطہ کیا۔ جہاں انہوں نے بتایا کہ دعویٰ بے بنیاد ہے، اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی سیف علی خان سے ملاقات کے لئے اسپتال نہیں گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسدالدین اویسی کی سادھوؤں کے بھیس میں گنگا میں ڈُبکی لگانے کی اے آئی ویڈیو وائرل

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اے آئی ایم آئی ایم چیف اسدالدین اویسی اداکار سیف علی خان کی عیادت کرنے اسپتال نہیں پہنچے تھے۔ تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

Result: Altered Images

Sources
HiveModeration tool
Decopy.ai tool
Conversation with State General Secretary of AIMIM Mohammad Salman


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,862

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔