Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
Claim
ان دنوں فیس بک، ٹویٹر اور یوٹیوب پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں پرواز کے دوران جہاز میں دو افراد کو آپس میں مارپیٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ پرواز کے دوران پاکستانی لیڈر فہیم خان کی پٹائی کی ویڈیو ہے۔
وائرل پوسٹ کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
Fact
پرواز کے دوران پاکستانی لیڈر فہیم خان کی پٹائی کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو کا ہم نے اویسم اسکرین شارٹ کی مددسے ایک کیفریم نکالا اور اس فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں انڈیا ٹوڈے اور این ڈی ٹی وی پر ہو بہو ویڈیو کے ساتھ شائع 29 دسمبر 2022 کی خبریں ملیں۔ جس میں دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو تھائی اسمائل ایئر ویز کی پرواز کے دوران بینکاک سے بھارت کے کولکاتا آ رہے مسافروں کے بیچ ہوئی جھڑپ کی ہے، یہ معاملہ 27 دسمبر کا ہے۔
اس کے علاوہ ہمیں 29 دسمبر 2022 کو شیئر شدہ تھائی اسمائل ایئرویز انڈیا کا ایک ٹویٹ بھی ملا، جس میںایئر ویز کے ذریعے معافی مانگی گئی ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو پرواز کے دوران پاکستانی لیڈر فہیم خان کی پٹائی کی نہیں ہے، بلکہ تھائی اسمائیل ایئرویز کی ہے، جہاں دو بھارتی مسافروں کے درمیان مارپیٹ ہوئی تھی۔
Result: False
Our Sources
Reports published by NDTV and IndiaToday on
Tweet by THAISmailIndia on 29 Dec 2022
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.