Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
راہل گاندھی پر دوہرے پن کا الزام لگانے والی دو تصاویرسوشل میڈیا پر خوب گردش کررہی ہیں۔ ایک تصویر میں راہل گاندھی مسلمانوں کے مذہبی مقام پر نظر آرہے ہیں۔ جسے کیرلہ کا بتایا جارہا ہے۔ دوسری تصویر میں راہل ہندو مذہبی مقام پر نظر آرہے ہیں۔ جسے آسام کا بتایا جا رہا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے یوزر نے اشارۃً یہ کہنے کی کوشش کی ہے کہ راہل گاندھی موقع اور محل دیکھ کر اپنا رنگ بدلتے ہیں۔
بھارت میں انتخابات کے دوران سیاسی لیڈروں کا مذہبی مقامات کا دورہ کرنا عام بات ہے۔حال کے دنوں میں بھی آسام اور کیرلہ سمیت پانچ ریاستوں میں انتخابی گھمسان مچا ہوا ہے۔اسی اثناء میں سوشل میڈیا پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی دو تصاویر خوب وائرل ہورہی ہیں۔
پہلی تصویر میں راہل گاندھی کسی مزار کے پاس کھڑے نظر آرہے ہیں۔ اور دوسری میں کسی مندر کے قریب نظرآرہے ہیں۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پہلی تصویر کیرلہ اور دوسری آسام کی ہے۔ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے یوزر نے لکھا ہے کہ یہ تصویر راہل گاندھی کے دوہرے پن کو عام کرتی ہے۔ الیکشن کے وقت جگہ دیکھ کر راہل اپنا رنگ بدل رہے ہیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے راہل گاندھی کی وائرل تصاویر کے ساتھ کئے گئے دعوے کا ڈیٹا سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے سات دنوں میں فیس بک پر 5,817 یوزرس تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔
راہل گاندھی کی وائرل تصاویر کی سچائی جاننے کے لیے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے مزار والی تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اسکرین پر کئی جانکاری فراہم ہوئیں۔ جس کا اسکرین شارٹ درج ذیل ہے۔
پھر ہم نے کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں انڈین ایکسپریس پر شائع 9مئی 2018 کی ایک خبر ملی۔ جس کے مطابق راہل گاندھی کی درگاہ والی وائرل تصویر بنگلورو کے تقویٰ مستان شاہ درگاہ کی ہے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پروائرل تصویر ملی۔ جس کے مطابق راہل گاندھی کرناٹک انتخابات کے دوران بنگلورو میں حضرت تقویٰ مستان شاہ کی درگاہ کی زیارت کرنے گئے تھے، اسی کی یہ تصویر ہے۔ بتا دوں کہ اسی دن راہل گاندھی نے بنگلورو کے انجنئے سوامی مندر کا بھی دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کانگریس کی ریلی میں امام نے بلوائے بھیڑ کی سچائی۔
مذکورہ معلومات سے واضح ہوچکا کہ درگاہ والی تصویر کیرلہ کی نہیں ہے۔ پھر ہم نے آسام کے نام سے وائرل تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں کانگریس کا ایک ٹویٹ ملا۔ جس کے مطابق یہ تصویر گوہاٹی کے معروف کماکھیا دیوی مندر کی ہے۔ جہاں راہل گاندھی اکتیس مارچ کو اس مندر میں پوجا ارچنا کرنے گئے تھے۔ اس تصویر کے ساتھ کانگریس نے اسی مندر کی کئی اور تصاویر ٹویٹ ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راہل گاندھی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا فیکٹ چیک۔
نیوزچیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ راہل گاندھی کی جس تصویر کو کیرلہ کا بتایا جارہا ہے وہ دراصل کرناٹک کی ہے۔ جہاں 2018 میں راہل نے بنگلورو کے حضرت تقویٰ مستان شاہ کی درگاہ کا دورہ کیا تھا۔ دوسری تصویر 31 مارچ 2021 کی آسام کے کماکھیا دیوی مندر کی ہے۔
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Mohammed Zakariya
May 26, 2025
Mohammed Zakariya
November 7, 2024
Mohammed Zakariya
August 12, 2024