جمعہ, مارچ 29, 2024
جمعہ, مارچ 29, 2024

ہومFact Checkکیا مولانا شمس الدین قادری نے مسلمانوں سے کی راہل گاندھی کی...

کیا مولانا شمس الدین قادری نے مسلمانوں سے کی راہل گاندھی کی ریلی میں شامل ہونے کی اپیل؟َ

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

بی جے پی کے قومی ترجمان وجے وردھن راٹھور نے اپنے آفیشل فیس بک اور ٹویٹرہینڈل پر 52سیکینڈ کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔جس میں ایک مولانا مسجد کے ممبر پر تقریر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یوزر کا دعویٰ ہے کہ راجستھان کے مذہبی مقام سے کانگریس پارٹی کے لئے بھیڑجمع کرنے کا اعلان کیاجارہا ہے، مزید لکھا ہے کہ دونوں کے بیچ کوئی نا کوئی خاص سیٹنگ ہوگی۔

راٹھور کے فیس بک پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

راٹھور کے ٹویٹر پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

اشوک شریواستو کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

ہرش کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

Fact Check/Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کےلئے ہم نے سب سے پہلے انوڈ کی مدد سے کچھ کیفریم نکالا اور ریورس امیج سرچ کیا۔لیکن ہمیں کچھ بھی اطمیان بخش جواب نہیں ملا۔پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں وائرل ویڈیو سے ملتا جلتا 16دسمبر 2020 کا ایک ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”مولانا شمس الدین صاحب قادری لگن شاہ اسپتال مکرانا  کے بارے میں اعلان کررہے ہیں۔

آرکائیو لنک۔

https://www.youtube.com/watch?v=LajLCZdg0S8

مذکورہ ویڈیو کو جب ہم نے سنا تو پتا چلا کہ مولانا نے کانگریس پارٹی کے حوالے سے کچھ بھی بیان نہیں دیا ہے۔ پھر ہم نے اس حوالے سے فیس بک ایڈوانس کی مدد سے کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں مولانا شمس الدین قادری نام کے پیج  پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے انڈیا ٹی وی کی ایک رپوٹ ملی۔ جس میں مولانا اپنی وائرل ویڈیو کے تعلق سے صفائی دے رہے ہیں۔

پھر ہم نے انڈیاٹی وی پر وائرل ویڈیو والی خبر کو تلاشا۔ جہاں ہمیں 19 فروری 2021 کی ایک خبر ملی۔ جس میں مولانا شمس الدین قادری کھان نیلامی کو روکوانے کےلئے 13فروری کو مکرانا میں ہونے والی راہل گاندھی کی ریلی میں شامل ہوکر کھان کے حوالے سے اپنا مطالبہ درج کرانے کو عوام سے خطاب کررہے ہیں۔

India Tv Report

سرچ کے دوران مولانا کا یوٹیوب پر ایک اور ویڈیو ملا۔جس میں وہ وائرل ویڈیو سے متعلق تفصیل سے بتا رہے ہیں کہ “ان کے بیان کو میڈیا غلط طریقے سے پیش کررہی ہے”دراصل ویڈیو میں وہ کھان کی نیلامی سے متعلق عوام کو بتارہے ہیں۔جس کی نیلامی 2025 میں ہونے والی ہے اور یہ کھان ریاستی حکومت کے اندر آتی ہے۔اسی کے پیش نظر وہ لوگوں سے گہلوت سرکار اور راہل گاندھی کی ریلی میں شرکت کرکے اپنے مطالبات ان تک پہنچانے کو کہہ رہے ہیں۔کیونکہ اس کھان سے ہزاروں ہندو-مسلمان کا روزگار چل رہا ہے۔ جسے اب متنازعہ شکل دےکر سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔

Maulana’s byan

سبھی تحقیقات کے باوجود ہم نے مولانا قادری کے صاحبزادے سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ مانگا۔ جو6 منٹ سے زائد کا تھا۔جسے سننے کے بعد پتہ چلا کہ ویڈیو کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیاگیاہے۔ اس ویڈیو میں مولانا قادری صاف صاف کہہ رہے ہیں کہ کھان نیلامی ہونے والی ہے۔جسے بچانے کےلئے آپ لوگ اپنا احتجاج درج کروائیے۔کیونکہ یہ معاملہ ریاستی حکومت کے ہاتھوں میں ہے۔

پھر ہم نے وائرل ویڈیو سے متعلق مولانا سے سوال پوچھا تو انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو کو غلط طریقے سے پیش کیاجارہاہے۔ عوام میں کھان نیلامی سے متعلق بتایا جارہا تھا۔ 13فروری کو راہل گاندی کی مکرانا میں ریلی ہے۔ جس میں پہنچ کر اپنے احتجاج درج کرائیں۔تاکہ کھان کی نیلامی 2025 میں نہ ہوسکے۔ کیونکہ سبھی مذاہب کے لوگوں کا روزگار اس پتھریلے پہاڑ سے جڑا ہے۔

Conclusion

نیوزچیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوتا ہے کہ مولانا شمس الدین قادری کے بیان کے ایک حصے کو ایڈیٹ کرکے فرضی دعوے کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کیاگیا ہے۔

Result:Misleading

Sources

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=LajLCZdg0S8

FB:https://www.facebook.com/Maulana-Shamsuddin-Qadri-1941164332594940/

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=0ksRa9NXhDM

YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=FzgiVn-1Dg8

OrignalVideo:https://drive.google.com/file/d/1TBNKUP3eCu9FINtrkcff-RxSTyIvtfhp/view?usp=sharing

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular