Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر اداکارہ راکھی ساونت کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ حجاب پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے کرناٹک کی مسکان خان کی حمایت میں حجاب پہنا ہے۔
ٹویٹر پر ایک صارف نے راکھی ساونت کی حجاب والی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ”بھارتی ادکارہ راکھی ساونت نے مسکان خان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے لبرل اور ہندو طبقے کو پیغام دیتے ہوئے حجاب کو زیب تن کر لیا”۔
اداکارہ راکھی ساونت کی حجاب والی تصویر کو دیگر ٹویٹر و فیس بک صارفین نے بھی شیئر کیا ہے۔
Fact Check/Verification
اداکارہ راکھی ساونت نے کرناٹک کی مسکان خان کی حمایت میں حجاب پہنا ہے۔ اس دعوے کے ساتھ وائرل تصویر کی سچائی جاننے کے لئے سب سے پہلے ہم نے تصویر کو ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں وائرل بالی ووڈ نامی یوٹیوب چینل پر 31 اگست 2022 کو اپلوڈ شدہ ایک ویڈیو ملا۔ ویڈیو میں راکھی ساونت اسی لباس میں نظر آرہی ہیں جیسا کہ وائرل تصویر میں ہے۔
وائرل بالی ووڈ چینل پر اپلوڈ شدہ ویڈیو میں ایک منٹ 31 سیکینڈ پر جب راکھی ساونت سے پوچھا گیا کہ کیا انہوں نے کل کا ایپیسوڈ دیکھا۔سنی لیون بگ باس میں گئی ہیں۔ جواب میں راکھی ساونت کہتی ہیں، میں نے کرن جوہر والا ایپیسوڈ دیکھا ہے اور سنی لیون والا بھی آج دیکھوں گی۔ میں بہت خوش ہوں کہ سنی لیون بگ باس میں گئی ہیں۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں بگ باس کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر پہلی بار نشر کرنے والے ووٹ کے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر 29 اگست 2021 کا ایک پوسٹ ملا۔ جس کے مطابق “بگ باس کے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ووٹ پر سنی لیونی اور کرن جوہر دکھائی دیں گے، کرن جوہر نے پہلی بار اگست 2021 میں بطور ہوسٹ حصہ لیا تھا”۔
گوگل کیورڈ سرچ کے دوران ہمیں ٹائمس آف انڈیا پر شائع 30 اگست 2021 کی ایک ویڈیو رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق راکھی ساونت کی یہ ویڈیو جم میں داخل ہو نے کی ہے۔ اس دوران راکھی نے میڈیا سے بات چیت کے دوران سنی لیونی پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
ہم نے اپنی تحقیقات میں اضافہ کرتے ہوئے راکھی ساونت کے آفیشل انسٹاگرام اور فیس بک ہینڈلس کو کھنگالا، جہاں ہمیں راکھی ساونت کی جانب سے حجاب یا مسکان سے متعلق کوئی بیان نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں:عامر خان اور سلمان خان نے کرناٹک کی مسکان خان کو بہادری کے عوض نہیں دیا انعام، فرضی خبر وائرل۔
Conclusion
اس طرح ہماری تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ اداکارہ راکھی ساونت نے مسکان خان کی حمایت میں حجاب نہیں پہنا ہے، بلکہ یہ مذکورہ وائرل تصویر پرانی ہے اور اس کا حالیہ واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Result: False Context/False
Sources
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.