اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkآر بی آئی نے ایک ہزار کا نیا نوٹ کیا جاری!وائرل دعوے...

آر بی آئی نے ایک ہزار کا نیا نوٹ کیا جاری!وائرل دعوے کا کیا ہے سچ؟پڑھیئے ہماری کھوج

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

آر بی آئی نے آج ایک ہزار کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔

 

تصدیق

سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ہزار کے نئے نوٹ کے حوالے سے ایک خبر وائرل ہورہی ہے۔جس میں ۱۰۰۰کے نئے نوٹ کے ساتھ دعویٰ کیا جارہاہے کہ آر بی آئی نے ایک ہزار کا نیانوٹ جاری کیا ہے۔وائرل نوٹ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارم پر خوب گردش کررہا ہے۔اسی بیچ ہمارے ایک قاری نے نیوزچیکر کے آفیشیل واہٹس ایپ نمبر( 9999499044)پر وائرل نوٹ کی اصلیت جاننے کی خواہش کی۔جس کے بعد ہم نے اپنی تحقیقات شروع۔اس دوران جب ہم نے وائرل نوٹ کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا تو پتا چلا ایک ہزار کا نیا نوٹ پہلے بھی وائرل ہوچکا ہیں۔

ہماری تلاش

وائرل نوٹ کے ساتھ کئے گئے دعوے کو پڑھنے سمجھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی کھوج شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے وائرل نوٹ کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اس تعلق سے کافی خبریں ملیں۔جس کے مطابق ایک ہزار کے وائرل نوٹ کو جعلی بتایاگیا ہے۔پھر ہم نے اس بارے میں مزید جاننے کی کوشش کی آیا وائرل نوٹ کے بارے میں آربی آئی کی جانب سے ایسی کوئی خبر شائع کی گئی ہے یا نہیں؟تب ہم نے ٹویٹر کو کھنگالنا شروع کیا۔اس دوران ہمیں آربی آئی گورنرشکتی کانتا داس کا ایک ٹویٹ ملا۔جس میں داس نے لکھا ہے کہ ایک ہزار کے نئے نوٹ کو جاری کرنے کا ابھی کوئی پلان نہیں ہے۔فی الحال پانچ سو کے نوٹ جاری کئے جارہے ہیں۔یہاں آپ کو بتادوں کہ داس کایہ ٹویٹ بائیس فروری دوہزارسترہ کا تھا۔اس لئے اس پر یقین کرنا ذرا مشکل ہے۔کیوں کہ ایک ہزار کا نوٹ اب وائرل ہورہا ہے۔البتہ آربی آئی نے حال ہی میں منی ایپ لانچ کیا ہے۔اس بارے میں ٹویٹر پر جانکاری دی ہے۔

مذکورہ بالا میں ملی جانکاری سے تسل٘ی نہیں ملی تو ہم نے آربی آئی کا ویب سائٹ کھنگالنا شروع کیا۔جہاں ہمیں ایک ہزار کے نئے نوٹ کے بارے میں کچھ بھی جانکاری نہیں ملی۔یہاں نئے نوٹ کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔اب یہ واضح ہوچکا کہ ۱۰۰۰کے نئے نوٹ کے حوالے سے جو دعویٰ  کیاگیا ہے وہ غلط ہے۔

آربی آئی کے ویب سائٹ سے ملی جانکاری سے واضح ہوچکا ہے کہ وائرل دعویٰ غلط ہے۔پھر ہم نے ایک ہزار کا نوٹ کیسے جعلی ہے۔وہ پتا کرنے کے لئے تصویر کو باز کی نگاہوں سے دیکھا تو ہمیں اصلی نوٹ سے کافی مختلف نظر آیا۔وائرل نوٹ کے ایک کنارے میں آرٹسٹ امیگریشن۔دوسرے کنارے میں ٹیئر ۲۰۱۷انڈیا لکھا ہے اور ایک جگہ سگنیچر کسی شخص کا کیا ہوا ہے۔جو اصلی نوٹ سے بالکل الگ ہے۔درج ذیل کی تصویر میں آپ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

ان سبھی تحقیقات کے باوجود ہمیں تسل٘ی نہیں ملی تو ہم نے آر بی آئی میں فون کال کیا۔جہاں ہمیں صاف طور پر کہا گیا کہ ابھی کوئی بھی نیا نوٹ لانچ نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی ضرور پڑھیں۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایک ہزار کا وائرل نوٹ جعلی ہے۔آربی آئی نےاپنے آفیشیل ویب سائٹ پر ایک ہزار کے نئے نوٹ کا کہیں بھی ذکر نہیں کیا ہے۔عوام کو گمراہ کرنے کے لئے اس طرح کے جعلی نوٹ کے ساتھ  خبریں پھیلا ئی جارہی ہیں۔

 

ٹولس کا استعمال

گوگل ریورس امیج سرچ

کیورڈ سرچ

ٹویٹرایڈوانس سرچ

آربی آئی فون کال ویری فیکینشن

نتائج:جھوٹا دعویٰ(گمراہ کن)

نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular