منگل, نومبر 5, 2024
منگل, نومبر 5, 2024

ہومFact Checkنیوزی لینڈ میں 2016 زلزلے کی تصویر حالیہ کا بتاکر شیئر

نیوزی لینڈ میں 2016 زلزلے کی تصویر حالیہ کا بتاکر شیئر

بدھ کے روز نیوزی لینڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.1 تھی، تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں متعدد صارفین اور میڈیا ادارے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کررہے ہیں۔

بول نیوز نامی ایک پاکستانی ادارے نے ٹویٹر اور نیوز رپورٹ کے ساتھ نیوزی لینڈ میں زلزلے کی ایک تصویر شائع کی ہے اور تصویر کے کیپشن میں لکھا ‘نیوزی لینڈ میں 6.1 شدت کا خوفناک زلزلہ’۔

نیوزی لینڈ میں زلزلے
Courtesy: Screengrab from Bol News

اس تصویر کو دیگر صارِفین نے بھی فیس بُک پر شیئر کیا ہے، جس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/ Verification

نیوزی لینڈ میں زلزلے کی اس تصویر کو ہم نے ریورس امیج سرچ کیا جہاں ہمیں متعدد رپورٹز ملیں، جن میں یہ اس تصویر کو شیئر کیا گیا ہے جس کو نیوزی لینڈ میں زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز وئب سائٹ پر 13 نومبر 2016 کو شائع ایک رپورٹ میں ہمیں یہی تصویر ملی، جس کو نیوزی لینڈ میں حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔

Courtesy: Screengrab from CBS News

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ‘کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ کے قریب 7.8 شدت کا ایک شدید زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی سرگرمیاں شروع ہوئیں’۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ‘زلزلے نے عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔ ساحلی علاقوں کے لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سونامی کی لہروں سے بچنے کے لیے اونچے مقامات کی طرف چلے جائیں’۔  

نیوزی لینڈ ہیرالڈ وئب سائٹ پر بھی ہمیں اس سلسلے میں 13  نومبر 2016 کو شائع ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 7.5 شدت کے زلزلے اور رات بھر جاری آفٹر شاکس کے بعد شہر کو معمولی سے درمیانی درجے کا نقصان پہنچا۔

Courtesy: Screengrab from NZ Herald

اس کے علاوہ حالیہ کا بتائی جارہی نیوزی لینڈ میں زلزلے کی یہ تصویر ہمیں متعدد رپورٹس میں ملی، جو کہ 2016 میں شیئر کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی یہ تصویر ترکی کی نہیں بلکہ شام کی ہے

Conclusion

لہذا نیوز چیکر کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ نیوزی لینڈ میں زلزلے کا بتاکر شیئر کی جارہی تصویر دراصل 2016 کی ہے، جس کو حالیہ زلزلے کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔  

Result: Missing Context

Our Sources

Report by CBS News Dated November 13, 2016
Report by NZ Herald, Dated November 13, 2016


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Most Popular