Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستان کے مظفرآباد میں واقع معروف سیاحتی مقام پیر چناسی میں حالیہ برف باری سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعات کے مطابق علاقے میں 200 سے زائد مسافر اور گاڑیاں حالیہ برفباری کی وجہ سے درماندہ ہوگئیں تھیں۔ سوشل میڈیا پر اس حادثے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
پاکستان کے پیر چناسی میں حالیہ برف باری کے سلسلے میں میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پیجز کے ذرئعے ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، جس میں گاڑیاں اور مسافروں کو درماندہ دکھا جاسکتا ہے۔
پاکستانی میڈیا ادارے اردو پوائنٹ نے فیس بُک پر پیر چناسی میں حالیہ برف باری سے متعلق ایک تصویر کے ساتھ رپورٹ بھی شائع کی ہے، جس میں لکھا ہے کہ حالیہ برف باری کے کے دوران پیرچناسی میں برفباری کے باعث 200 سیاحوں سمیت درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
اسی طرح سے دیگر صارفین نے بھی اسی دعوے کے ساتھ یہی تصویر شیئر کی ہے۔ پوسٹس کا لنک آپ یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اس تصویر اور دعوے کی حقیقت جاننے کے لیے نیوز چیکر نے اس تصویر کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا، جہاں ہمیں تصویر سے متعلق متعدد رپورٹز ملیں۔
گلوبل ولیج اسپیس نامی وئب سائٹ پر 10 جنوری 2022 ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ مُری میں تقرئباً 21 افراد برفانی طوفان کی وجہ سے ہلاک ہوگئے جبکہ سینکڑوں مسافرین سمیت درجنوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں۔ اس رپورٹ کے ساتھ پیر چناسی میں حالیہ برف باری بتائی جارہی اس تصویر کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تصویر پیر چناسی کی نہیں بلکہ مُری کی ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں دیگر رپورٹز بھی ملیں۔ ان رپورٹز میں بھی اس تصویر کو مُری کا بتایا گیا ہے اور رپورٹز گزشتہ موسم کی ہیں جب مُری میں برفانی طوفان آیا تھا۔
رپورٹز کا لنک آپ یہاں، یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد ہم نے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ کیا پیر چناسی میں اس طرح کا کوئی حادثہ پیش آیا ہے، جس کے لیے ہم نے گوگل سرچ کیا۔
سرچ کے دوران ہمیں ڈان نیوز پر ایک رپورٹ ملی، جس میں بتایا گیا ہے کہ پیر چناسی میں موسم میں خرابی کی وجہ سے کئی مسافر درماندہ ہوگئے، تاہم انہیں انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے واضع ہوا کہ پیر چناسی میں حالیہ برف باری سے منسوب کرکے شیئر کی جارہی تصویر گزشتہ موسم سرما کے دوران مُری میں آنے والے برفانی طوفان کی ہے۔
Our Sources
Report by Global Village Space, Dated January 10, 2022
Report by Orissa Post, Dated January 8, 2022
Mohammed Zakariya
January 24, 2024
Mohammed Zakariya
January 9, 2023
Mohammed Zakariya
January 7, 2023