Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
وائرل تصویر میں کرنل صوفیہ قریشی کے گھر پر آر ایس ایس کے کارکنوں کی جانب سے کی گئی توڑ پھوڑ کو دیکھا جا سکتا ہے۔


فرضی پوسٹ کے آرکائیو یہاں اور یہاں دیکھیں۔
وائرل تصویر کی تحقیق کے لئے ہم نے سب سے پہلے تصویر کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں 26 اپریل 2024 کو ساؤتھ فرسٹ کے ایکس ہینڈل پر شیئر کردہ ایک پوسٹ ملا، جس میں ہوبہو تصویر موجود تھی۔ اس پوسٹ کے مطابق “ایم ایم ہلز گرام پنچایت کے ہنور تعلقہ میں مایوس ووٹروں کی جانب سے ای وی ایم کو نقصان پہنچانےاور آگ لگانے کے بعد کشیدگی پھیل گئی”۔

اسی تصویر کے ساتھ دکن ہرالڈ کی 26 اپریل 2026 کو شائع ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ “ووٹ ڈالنے کا عمل روکا گیا کیونکہ چامراجا نگر ضلع کے ہنور تعلقہ کے اندیگناتھا گاؤں کے باشندوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا، مہادیشورا گرام پنچایت حدود کے تحت آنے والے بوتھ پر پتھراؤ کرکے اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو نقصان پہنچا کر مخالفت کا اظہار کیا”۔

تصویر کے ساتھ موجود کیپشن میں لکھا گیا کہ، “چامراجا نگر ضلع کے ہنور تعلقہ میں پتھراؤ کے واقعے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور فرنیچر کو نقصان پہنچا گیا”۔
بیلگام کے ایس پی ڈاکٹر بھیماشنکر گلیڈا نے 14 مئی 2025 کو کی گئی ایک پریس بریفنگ میں اس واقعے کی تردید کی، اور اسے فرضی خبر بتایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گوکاک سی پی آئی سریش آر بی نے کنور گاؤں میں کرنل قریشی کے سسر کے گھر کا دورہ کیا ہے اور انہیں سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہیں غیر ضروری طور پر عوام سے ملاقات سے گریز کرنے کو بھی کہا گیا ہے۔
ایک دیگر پاکستانی نیوز ویب سائٹ وی نیوز نے دعویٰ کیا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے ونگ کمانڈر وومیکا سنگھ کے گھر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ تاہم، نیوز چیکر نے پایا کہ جس تصویر کا استعمال کیا گیا ہے وہ دراصل برطانیہ کے نیوارک کے ایک پرانے واقعے کا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست گجرات کے کنٹرول ٹاور پر پاکستان کی جانب سے کئے گئے حملے کی نہیں ہے یہ ویڈیو
لہٰذ نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوا کہ جس پوسٹ میں آر ایس ایس کے کارکنوں کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے گھر پر حملہ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، وہ فرضی ہے۔
Sources
X Post By @TheSouthfirst, Dated April 26, 2024
Report By Deccan Herald , Dated April 26, 2024
X Post By @ZeeKannadaNews, Dated May 14, 2025
Report By Newark Advertiser, Dated February 22, 2018
(یہ آرٹیکل کنڑ زبان میں لکھی گئی ہے جس کا ترجمہ اردو میں کیا گیا ہے، جسے ایشواراچندر نے لکھا ہے )