Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
گزشتہ دنوں روس میں آئے زلزلے کے بعد وہاں آئی سونامی کا بتاکر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے، جس میں پانی کی ایک تیز لہر اٹھتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو کسی طیارے کے اندر سے فلمائی گئی ہے۔
ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے لکھا ہے کہ “روس میں آنے والے شدید 8.8 درجہ کے زلزلہ سے بننے والی سونامی لہر نے چند سکینڈز میں مربع پر مشتمل علاقے کو اپنے اندر سما لیا! اندازہ لگائیں کہ یہ آسمان سے بنائی گئی ایک کلپ ہے لہر کس قدر تیز، گہری اور بلند ہوگی!!۔”

ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کے کیفریم کو ریورس امیج سرچ کی مدد سے تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں گوگلز آن نامی یوٹیوب چینل پر ہوبہو ویڈیو 29 اپریل 2025 کو اپلوڈ شدہ موصول ہوئی۔ اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “30000 فٹ سے، میں نے یہ دیکھا”۔

تاہم ویڈیو کے ڈسکرپشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی یا ترمیم شدہ ہے۔ ویڈیو کے ساتھ اے آئی آرٹ اور اے آئی ویڈیو کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کئے گئے ہیں۔
اس چینل کا تجزیہ کرنے پر ہم نے پایا کہ اس پر ایسی ہی متعدد ویڈیوز موجود ہیں اور چینل کے ڈسکرپشن میں واضح لکھا ہے کہ اس میں موجود مواد اے آئی سے تیار کردہ ہیں۔

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ روس میں آئے زلزلے کے بعد بننے والی سونامی لہر کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو دراصل اے آئی کی مدد سے تیار کردہ ہے۔
Sources
Self Analysis
Video published by Youtube channel on Goggles On 29 April 2025
Mohammed Zakariya
July 31, 2025
Mohammed Zakariya
January 5, 2024
Mohammed Zakariya
January 3, 2024