اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check: سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی پرانی ویڈیو کو...

Fact Check: سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی پرانی ویڈیو کو تازہ جاپان زلزلے سے جوڑکر کیا جا رہا ہے شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی یہ ویڈیو پہلی جنوری کو آنے والے جاپان زلزلے کی ہے۔
Fact
ویڈیو 2011 میں جاپان میں زلزلے کے بعد آئے سیلاب کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاپان میں پہلی جنوری کو آنے والے زلزلے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ جس مین سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ دنوں جاپان میں آنے والے زلزلے کے بعد کی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “جاپان میں زلزلے کے جھٹکے جس کی شدت 7،6ریکارڈ کی گی ہے 2024″۔

سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں کی یہ ویڈیو 2011 جاپان زلزلے کے بعد کی ہے۔
Courtesy: Facebook/ Amir Khan

Fact Check/Verification

سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں والی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل ریورس سرچ کیا۔ جہاں ہمیں اپریل 2021 کو شائع شدہ جاپان اپ کلوز اور دی جاپان ٹائمس کی ویب سائٹ پر وائرل ویڈیو کے ایک فریم کے ساتھ رپورٹ موصول ہوئیں۔ تصویر کے ساتھ دی گئی کیپشن کے مطابق یہ تصویر 11 مارچ 2011 کو جاپان کے میاکو میں زلزلے کے بعد آنے والی لہروں کی ہے۔

Courtesy: Japan Up Close

اس کے علاوہ یہی ویڈیو ہمیں 12 مارچ 2011 کو  اوز گیمنگ نامی یوٹیوب چینل پر ملی۔ جس کے اقتباس میں  لکھا تھا کہ یہ ویڈیو جاپان میں 2011 میں آنے والے زلزلے کی ہے۔ اس ویڈیو کو 2011 میں جاپان زلزلے کے بعد آنے والی لہروں کا بتاکر دیگر جاپانی و غیر ملکی میڈیا تنظیم کے آفیشل یوٹیوب چینلس پر بھی شائع کیا جا چکا ہے۔

Courtesy: YouTube/ FNN311

یہ بھی پڑھیں: ایران کے کرمان میں ہوئے تازہ دھماکے سے منسوب پرانی تصویر وائرل

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سیلابی ریلے میں تیرتی ہوئی گاڑیوں والی وائرل ویڈیو 2011 میں جاپان کے میاکو میں زلزلے کے بعد آنے والی سیلابی لہروں کی ہے۔

Result: Missing Context

Sourcces
Reports published by The Japan Times and Japan Up Close on April 2021
Video published by YouTube Channals OZ Gaming and FNN311 on 11 March 2011


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular