اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkسنبھل کے ویڈیو کو حیدرآباد افطار پارٹی کا بتاکر سوشل میڈیا پر...

سنبھل کے ویڈیو کو حیدرآباد افطار پارٹی کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جا رہا شیئر

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

سوشل میڈیا پر تیس سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔ویڈیو میں کافی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ یوزر کا دعوی ہے کہ کمبھ پر گیان دینے والے کا جی بھر گیا ہو تو یہ حیدرآباد افطار پارٹی کی بھیڑ بھی دیکھ لیں۔

حیدرآباد افطار پارٹی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ
Courtesy/Facebook/Yashwantsingh

سوشل میڈیا پر سفید پوش لوگوں کی بھیڑ والا 30 سیکینڈ کا ایک ویڈیو خوب گردش کر رہا ہے۔ جسے حیدرآباد افطار پارٹی کا بتایا جارہا ہے۔ درج ذیل میں یک بعد دیگرے پوسٹ اور اس کے آرکائیو لنک موجود ہیں۔

یشونت سنگھ کے پوسٹ کا آرکائیو لنک۔

https://twitter.com/ANKURSH39271361/status/1384144406236696578
حیدرآباد افطار پارٹی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا اسکرین شارٹ

وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔

کراؤڈ ٹینگل پر ہم نے وائرل ویڈیو کے ساتھ کئے گئے دعوے کا ڈیٹا سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ پچھلے 3 دنوں میں اس موضوع پر 3,868 یوزرس تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔ جس کا اسکرین ویڈیو آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

حیدرآباد افطار پارٹی کے حوالے سے وائرل پوسٹ کا ڈیٹا

Fact Check/Verification 

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا۔ پھر ہم نے ان میں سے ایک فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن ہمیں کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔ اس کے بعد ہم نے وائرل ویڈیو سے متعلق کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں اترپردیش نیوز نامی یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو سے متعلق جانکاری ملی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیو سنبھل کے مدرسہ معاون الاسلام کا ہے۔ جہاں ہزاروں افراد بغیر ماسک کے مولانا عبدالمؤمن ندوی کے جنازے میں شریک ہوئے تھے۔

سنبھل ضلع انتظامیہ نے اس معاملے میں بیان جاری کیا ہے کہ مولانا عبدالمؤمن کا انتقال کرونا کی وجہ سے نہیں ہوا ہے۔ البتہ جنازے میں اتنی بھیڑ کسنے اکٹھا کروائی ہے اس کی جانچ کی جارہی ہے، مجرم کا پتا چلتے ہی اس پر کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پریاگ راج کمبھ میلے کی پرانی تصویر کو ہریدوار کمبھ کا بتا کر کیا جارہا ہے شیئر

مذکورہ جانکاری سے تسلی نہیں ہوئی تو ہم نے سنبھل شہر کے رہنے والے کئی لوگوں سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں وائرل ویڈیو بھیجا۔ جسے دیکھنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ “یہ ویڈیو سنبھل کا ہی ہے۔ مولانا عبدالمؤمن ندوی کے جنازے کا یہ منظر ہے جس میں 16 اپریل 2021 کو لوگ شریک ہوئے تھے۔ حالانکہ اس بھیڑ کو روکنے کی کافی کوشش کی گئی تھی۔ لیکن مولانا کے چاہنے والے اتنے اکٹھا ہوگئے تھے کہ سب کو روکنا مشکل ہورہا تھا” انہوں نے ہمیں وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ اور مرحوم مولانا کا بھی ویڈیو بھیجا۔ جسے آپ درج ذیل میں یک بعد دیگرے دیکھ سکتے ہیں۔

وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ
وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ
مولانا عبدالمؤن ندوی کی فائل فوٹو
وائرل ویڈیو کا اصل نسخہ

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش فساد کے ویڈیو کو مغربی بنگال کا بتاکر سوشل میڈیا پر کیا جارہا شیئر

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو حیدرآباد افطار پارٹی کی نہیں ہے۔ بلکہ یہ ویڈیو سنبھل کی ہے۔ جہاں مدرسہ انجمن معاون الاسلام کے مہتمم حضرت مولانا عبدالمؤمن ندوی کے جنازے میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔


Result: Misleading


Our Source


YouTube

Ground Report


نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔

9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular