Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
جنوبی بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں اسلام قبول کرلیا ہے۔
دعویٰ بے بنیاد ہے، اداکار تھلاپتی وجے کی یہ ویڈیو چینائی میں منعقد افطار تقریب کی ہے۔
جنوبی بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ روایتی لباس و سر پر ٹوپی زیب تن کئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ جس محفل میں وہ موجود ہیں، اس میں قرآن پاک کی تلاوت اور روزہ کھولتے ہوئے لوگ بھی نظر آرہے ہیں، ویڈیو میں انہیں باجماعت نماز مغرب میں شرکت کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
صارفین کا دعویٰ ہے کہ جنوبی بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے نے ماہ رمضان میں اسلام قبول کرنے کے بعد افطار کیا اور نماز بھی ادا کیا۔ ویڈی کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “بھارت کے سب سے مشہور فلمی اداکار نے اسلام قبول کرلیا اور کل پہلا روزہ رکھا”۔
آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے سب سے پہلے گوگل پر “اداکار تھلاپتی وجے رمضان، نماز، مذہب اسلام قبول” کیورڈس سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں حیدرآباد سے شائع ہونے والے نیوز پیپر روز نامہ سیاست کی اردو ویب سائٹ پر رواں ماہ کی 9 تاریخ کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ موصول ہوئی۔ جس کے مطابق رمضان المبارک کے موقع پر افطار تقریب کا اہتمام چینائی میں جنوبی بھارت کے معروف اداکار تھلاپتی وجے کی پارٹی ‘تامیلاگا ویٹری کازگام’ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ جس میں تھلاپتی وجے سمیت متعدد افراد شامل ہوئے تھے۔
اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ اداکارہ تھلاپتی وجے کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے، لیکن اس کے باوجود انہوں نے باجماعت مغرب کی نماز میں شرکت کی۔ جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس حوالے سے دیگر رپورٹ یہاں، یہاں اور یہاں پڑھ سکتے ہیں۔
جوزف تھلاپتی وجے کا تعلق کس مذہب سے ہے اس کا پتا لگانے کے لئے ہم نے گوگل پر کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں کورس سائڈ کک نامی ویب سائٹ کے مطابق تھلاپتی وجے کے والد کا تعلق عیسائی مذہب سے ہے اور والدہ ہندو ہیں۔
مزید تصدیق کے لئے ہماری تمل ٹیم کی فیکٹ چیکر وجے لکشمی نے تامیلاگا ویٹری کازگام (ٹی وی کے) کے ڈپٹی جنرل سکریٹری سی ٹی آر نرمل کمار سے رابطہ کیا۔ جنہوں نے تصدیق کی کہ ” جوزف تھلاپتی وجے نے اسلام قبول نہیں کیا ہے، انہوں نے محض افطار پارٹی میں شرکت کی تھی۔ ان کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ فرضی ہے”۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ جنوبی بھارت کے معروف اداکار جوزف تھلاپتی وجے کے ماہ رمضان میں اسلام قبول کرنے کا دعویٰ بے بنیاد ہے، انہوں نے محض افطار پارٹ میں شرکت کی تھی۔
Sources
A report published by The Siasat Daily on 09 March 2025
Telephonic conversation with Deputy General Secretary CTR Nirmal Kumar from TVK
Mohammed Zakariya
December 28, 2024
Mohammed Zakariya
December 18, 2024
Mohammed Zakariya
May 3, 2024