اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact Checkکیا اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی...

کیا اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی یہ ویڈیو قطر کی ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

قطر میں فیفا ورلڈکپ جاری ہے۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر قطر فیفا ورلڈکپ 2022 کا بتاکر طرح طرح کے پوسٹ شیئر کئے جا رہے ہیں۔ ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ لکھا ہوا پرچم فٹبال اسٹیڈیم کی فضا میں لہرا تا ہوا نظر آ رہا ہے۔ دعویٰ ہے کہ قطر فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایک شخص نے ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا جھنڈہ لہراکر پوری دنیا کو پیغام دیا ہے کہ سارے عالم اسلام میں یہی پرچم سر بلند ہوگا۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ”قطر میں فیفا ورلڈ کپ کے دوران ایک شخص کا انوکھا انداز ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا جھنڈا لہرا کر ساری دنیا کو پیغام، بس یہی جھنڈا سارے عالم اسلام میں سربلند ہوگا انشاءاللہ”۔

۔

اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی یہ ویڈیو قطر کی نہیں ہے
Courtesy: Facebook/اللہ کا بندہ

اس ویڈیو کو ٹویٹر اور یوٹیوب پر بھی مذکورہ دعوے کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔ جس کا آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Fact Check/Verification

اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں سلطان حمدی نام کے فیس بک پیج پر 3مئی 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو ویڈیو ملی۔ جس کے ساتھ دی گئی معلومات کے مطابق یہ ویڈیو سعودی کنگ کپ فائنل 2019 کے دوران ایک شخص کی ڈرون کے ذریعے بال پہنچانے کی ہے.

Courtesy:FB/ sultanhamdi2

اس کے علاوہ سرچ کے دوران ہمیں اے ڈی اسپورٹ اور دوری بلس نام کے یوٹیوب چینل پر 2 اور 3مئی 2019 کو اپلوڈ شدہ مذکورہ ویڈیو ملیں۔ ویڈیو کے ساتھ دیئے گئے کیپشن کا ترجمہ کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو حرمین شریفین فائنل کپ کی ہے۔ ویڈیو رپورٹ سے واضح ہوا کہ اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی یہ ویڈیو قطر فیفا ورلڈ کپ 2022 کی نہیں ہے، بلکہ تقریباً 4 سال پرانی ہے۔

Courtesy: YouTube/dawri plus

مزید سرچ کے دوران ہمیں سعودی کنگ کپ 2019 کے حوالے سے ایک رپورٹ ملی۔ جسے یہاں کلک کرکے آپ پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ وائرل ویڈیو کو 2019 میں دیگر فیس بک اور یوٹیوب چینلس پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ جسے آپ یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ واضح ہوا کہ اسٹیڈیم میں ڈرون کے ذریعے کلمہ طیبہ کا پرچم لہرانے کی ویڈیو کا قطر فیفا ورلڈکپ سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ویڈیو انٹر نیٹ پر 4 برسوں سے موجود ہے۔

Result: False

Our Sources

Facebook post by sultanhamdi2 on 3 May 2019
YouTube video uploaded by دوري بلس
YouTube video uploaded by AD Sport on 2 May 2019
Report Published by Arab News 2 May 2019


کسی بھی مشکوک خبر کی تحقیقات، تصحیح یا دیگر تجاویز کے لیے ہمیں واٹس ایپ کریں: 9999499044 یا ای میل: checkthis@newschecker.in

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular