Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
ہاشم آملہ نے روزہ رکھ کر 311 رنز بنائے تھے، جب کہ شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں روزہ نہیں رکھا۔
ہاشم آملہ نے 2012 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 311 رن بنائے تھے، لیکن اس دوران انہوں نے روزہ نہیں رکھا تھا۔
5 مارچ کو بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سیمی فائنل کھیلا تھا۔ جہاں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ اسی بیچ بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی کی انرجی ڈرنک پیتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ جس کے باعث آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے محمد شامی کو رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ نہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اسی تناظر میں صارفین محمد شامی کا موازنہ جنوبی افریقہ کے کرکٹر ہاشم آملہ سے کرنے لگے، صارفین نے دعویٰ کیا کہ ہاشم آملہ نے روزہ رکھ کر 311 رنز بنائے تھے، جب کہ شامی نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں 2 اوورز کرنے کے فوراً بعد ہی پانی پی لیا۔
تصویر کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا “انڈیا کا مسلمان محمد شامی روزے کی حالت میں سب کے سامنے مشروب ہے رہا ہے، مسلمان ہونے کے ناطے نہ اس میں شرم ہے نہ حیا ہے افسوس دوسری طرف ۔جنوبی افریقہ کا مسلمان ہاشم آملہ نے جب یہ شاہکار کھیلا 311 سے زائد پر ناٹ آؤٹ ہوا تو یہ بھی روزہ کی حالت میں تھے! ماشاء اللہ”۔



آرکائیو یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ہاشم آملہ کی 311 رنوں کی اننگ سے متعلق معلومات تلاش کی۔ اس کے لئے گوگل پر “کرکٹر ہاشم آملہ 311 رن” کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں ایس اے کرکٹ میگ نامی ویب سائٹ پر ایک رپورٹ ملی۔ جس کے مطابق 19 جولائی 2012 کو اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں ہاشم آملہ نے 311 رنز بنائے تھے۔ اُس سال 19 جولائی سے رمضان کا مہینہ بھی شروع ہوا تھا۔ میچ کے دوسرے دن آملہ نے بغیر آؤٹ ہوئے 311 رنز بنائے تھے۔

ایس اے کرکٹ میگ کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس میچ کے دوران ہاشم آملہ نے روزہ نہیں رکھا تھا۔ حالانکہ آملہ کے مطابق رمضان ان کے کام میں کافی مدد کرتا ہے۔
تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں دی گارجین کی 12 سال پرانی رپورٹ فراہم ہوئی۔ جس کے مطابق “آملہ کا دعویٰ ہے کہ وہ خرگوش کی طرح کھاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے انگلینڈ کے گیند بازوں کے نقطہ نظر سے وہ اس جیسی بیٹنگ نہیں کرتے”۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ماضی میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی انہوں نے اپنی عبادت میں رکاوٹ نہیں بننے دی۔ حالانکہ یہاں انہوں نے “روزہ نہیں رکھا تھا”۔


رپورٹ میں آملہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ “چونکہ میں گھر سے دور سفر کر رہا ہوں، مجھے روزہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس لئے میں نے روزہ نہیں رکھا ہے۔ لیکن جب میں گھر پہنچوں گا تو میں قضا کر لوں گا”۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں کرک بُز نامی ویب سائٹ پر ہاشم آملہ سے متعلق ایک آرٹیکل موصول ہوا۔ اس آرٹیکل میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں تین سینچری بنانے کے دوران آملہ روزے سے نہیں تھے۔ حالانکہ انہوں نے اپنے ساتھی مسلمانوں کے روزے کا احترام کرتے ہوئے میدان پر پانی پینے سے پرہیز کیا تھا اور کھانے پینے کو محض ڈریسنگ روم تک محدود کیا تھا۔
اس طرح نیوزچیکر کی تحقیقات سے واضح ہوتا ہے کہ محض محمد شامی کو ٹرول کرنے کے لئے صارفین کی جانب سے ہاشم آملہ کے 311 رنوں کی اننگ کھیلنے کے دوران روزے سے ہونے کا فرضی دعویٰ کیا گیا ہے۔
Sources
Report published by SA Cricket Mag and Cricbuzzon 27 May 2019
Report published by The Guardian on 22 Jul 2012
Mohammed Zakariya
March 10, 2025
Mohammed Zakariya
December 28, 2024
Mohammed Zakariya
March 10, 2023