Monday, December 15, 2025

Fact Check

کیا شعیب اختر نے محمد شامی پر کھیل کے دوران روزے نہ رکھنے پر کی تنقید؟

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Mar 10, 2025
banner_image

Claim

image

پاکستانی کرکٹر شعیب اختر نے محمد شامی کے کھیل کے دوران روزے نہ رکھنے پر تنقید کیا ہے۔

Fact

image

شعیب اختر کی یہ ویڈیو ترمیم شدہ ہے، اصلی ویڈیو میں وہ ویراٹ کوہلی سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھارتی تیز گیند باز محمد شامی کے کھیل کے دوران میدان میں انرجی ڈرنک پینے کی تصویر کے ساتھ پاکستان کے تیز گیندباز شعیب اختر کی ایک ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہے کہ شعیب اختر نے محمد شامی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں وہ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “لعنت ہے اس پیسوں پر جس کے لئے اپنا روزہ توڑنا پڑے، اپنے مذہب کے خلاف جانا پڑے، شامی نے جو کیا وہ میرے حساب سے غلط کیا، میں نے ہاشم آملہ کو بھی دیکھا تھا روزے رکھ کر اپنے دیش کے لئے کھیلتے ہوئے، سو مجھے تو شامی کا یہ بیہیویئر اچھا نہیں لگا”۔

صارفین کا دعویٰ ہے کہ تیز گیند باز محمد شامی کا ماہ رمضان میں کھیل کے میدان میں انرجی جوس پینے کی تصویر سامنے آنے کے بعد پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے بھی شامی کو روزہ نہ رکھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آرکائیو یہاں اور یہاں دیکھیں۔

Fact Check/Verification

ہم نے سب سے پہلے ویڈیو کا بغور جائزہ لیا، ویڈیو میں شعیب اختر کے ہونٹوں کی حرکات و سکنات بولے گئے الفاظ سے میل نہیں کھا رہے تھے۔

تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے شیئر کی گئی ویڈیو میں شعیب اختر والے حصے کو اویسم اسکرین شارٹ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں ایک فریم کو گوگل لینس پر سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں رواں ماہ کی 4 تاریخ کو شیئر شدہ انڈیا یسٹرڈے نامی انسٹاگرام صارف ہینڈل کا لنک فراہم ہوا، جس نے شعیب اختر کی وائرل ویڈیو سے ملتی جلتی ویڈیو شیئر کی تھی۔ جسے دیکھنے کے بعد معلوم ہوا شعیب اختر بھارتی ٹیم کی تعریف کر رہے ہیں، ویڈیو میں کہیں بھی شعیب شامی کے روزے سے متعلق بولتے ہوئے سنائی نہیں دے رہے ہیں۔

Courtesy: Instagram@indiayesterdayy

مزید تحقیقات کےلئے ہم نے پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کو کھنگالا۔ اس دوران ہمیں شعیب کے آفیشل فیس بک پیج پر 4 مارچ کو شیئر شدہ ایک ویڈیو موصول ہوئی، جس میں وہ ہوبہو لباس پہنے ہوئے اسی انداز میں دکھائی دے رہے ہیں جو وائرل کلپ میں نظر آ رہا ہے۔ جیسے کہ پہلے دونوں ہاتھوں کو جیب میں رکھے ہوئے اور پھر دوران گفتگو اپنے ہاتھوں کا استعمال کرتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

پاک بالر شعیب اختر ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ “مائل اسٹون مس کرگیا ویراٹ کوہلی، ویراٹ کوہلی کو سمجھنا چاہیئے کہ مائل اسٹون ہیں آپ کے۔۔۔ آپ کے ریکارڈس ہیں آپ کو سو سو کرنے ہیں، تو۔۔۔ گندا شارٹ مار گیا، میں چاہ رہا تھا کہ اچھا سو کرتے، بہت خاص تھا ان کے لئے، ہر سو ان کو ان کے گول کے پاس لے جائے گا، انڈیا اچھا کھیل رہی ہے، آگے سے غلطی نہ کیجئے گا ایسا”۔ لیکن اس ویڈیو میں شعیب محمد شامی کا ذکر نہیں کر رہے ہیں۔

البتہ ہم نے گوگل پر “شامی کے روزے نہ رکھنے کو لے کر شعیب اختر نے کی تنقید” کیورڈ سرچ کیا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی، جس میں ان کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیل کے دوران شامی کے روزے نہ رکھنے سے متعلق کسی بھی طرح کے تبصرے کا ذکر ہو۔

تحقیقات کو مزید پختہ کرنے کے لئے ہماری ٹیم نے ڈیپفیکس اینالیسس یونٹ سے رابطہ کیا اور انہیں وائرل ویڈیو بھیجی۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ ویڈیو میں موجود آڈیو ترمیم شدہ ہے اور لپ سنک بھی میل نہیں کھا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہاشم املہ نے روزے کی حالت میں کھیلی تھی 311 رنوں کی اننگ اور محمد شامی سے کیوں کیا جا رہا ہے اس کا موازنہ؟ پوری حقیقت یہاں پڑھیں

Conclusion

لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کے سابق تیز گیند باز محمد شعیب اختر نے محمد شامی پر کھیل کے دوران روزہ نہ رکھنے پر تنقید نہیں کی ہے، وائرل کلپ ترمیم شدہ ہے۔

Sources
Instagram post by @indiayesterdayy on 04 March 2025
Facebook post by Shoaib Akhtar on 04 March 2025
Self Analysis
Analysis by DAU team

RESULT
Altered Video
image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
ifcn
fcp
fcn
fl
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

20,598

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage