منگل, اپریل 23, 2024
منگل, اپریل 23, 2024

ہومFact Checkپنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر وائرل ہو...

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر وائرل ہو رہی ہے 2 سال پرانی ویڈیو

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

(اس ویڈیو سے متعلق نیوز چیکر کے ہندی ٹیم کے شبھم سنگھ فیکٹ چیک کیا ہے)

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہے۔ ویڈیو سے متعلق صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو ہے۔

پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نام سے وائرل ہورہا ہے 2 سال پرانی ویڈیو

دراصل پنجاب کے مانسا میں پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو اتوار کے دن گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھو کے قتل کی ذمہ داری گینگسٹر لارینس بشنوئی کے ساتھی گولڈی برار نے لی ہے۔ اب اسی کے پیش نظر پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر فیس بک اور یوٹیوب پر شیئر کیا جا رہا ہے۔

Fact Check/Verification

سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو بتاکر شیئر کی جا رہی ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ اس دوران ہم نے ویڈیو کا ایک فریم انوڈ ٹول کی مدد سے بنایا اور اس فریم کو ریورس ایمج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں یوٹیوب پر پولی بُز نامی یوٹیوب چینل پر اگست 2020 میں اپ لوڈ شدہ ایک ویڈیو ملی۔ ویڈیو میں سدھو موسے والا اپنے اوپر لگے الزامات اور ان سے جڑے تنازعات پر بات کر رہے ہیں۔ پولی بُز کے چینل پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں 2 منٹ 40 سیکنڈ کے بعد وہی اقتباسات دیکھے جا سکتے ہیں، جسے سوشل میڈیا پر موسے والا کا آخری انٹرویو بتا کر شیئر کیا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ اس ویڈیو کو اس وقت کئی یوٹیوب چینلز نے بھی اپلوڈ کیا تھا۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو گلوکار سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نہیں ہے۔

تحقیقات کے دوران ہم نے گوگل پر ‘سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو’ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں آن ایئر نامی یوٹیوب چینل پر سدھو موسے والا کا انٹرویو ملا۔ جو کہ انہوں نے 26 مئی 2022 کو دیا تھا۔ اس کے علاوہ 30 مئی 2022 کو امر اجالا کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق دو دن پہلے سدھو نے امر اجالا کو ان کے گانوں پر ہونے والے تنازعہ کے حوالے سے ایک ٹیلی فونک انٹرویو بھی دیا تھا۔

Courtesy: YouTube/ On air

Conclusion

نیو چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا ویڈیو سدھو موسے والا کا آخری انٹرویو نہیں ہے۔ بلکہ یہ وائرل ویڈیو 2020 کی ہے اور موسے والا اس کے بعد دیگر اخبار اور میڈیا میں اپنا انٹرویو دے چکے ہیں۔

Result: False Context/False

Our Sources

Video Upload by Polly buzz YouTube channel on 23 Aug 2020
Video Upload by Royal Punjab YouTube channel on 1 Sept 2020
Sidhu Interview Published by On Air YouTube channel on 26 May 2022
Sidhu Interview Published Amar Ujala on 30 may 2022

اگر آپ کو یہ فیکٹ چیک پسند آیا ہے اور اس طرح کے مزید فیکٹ چیک پڑھنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular