اتوار, دسمبر 22, 2024
اتوار, دسمبر 22, 2024

HomeFact CheckFact Check:  کیا پولینڈ میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلق رکھنے...

Fact Check:  کیا پولینڈ میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماری باپ کو گولی؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
پولینڈ میں ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے اپنے والد کا قتل کر دیا۔
Fact
ویڈیو پولینڈ کی ہی ہے جہاں ایک نوجوان نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے منگیتر کو قتل کر خودکشی کر لی تھی۔

سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص زمین پر لیٹا ہوا ہے اور دوسرا شخص ہاتھ میں بندوق لئے ہوئے ہے، ساتھ ہی ایک خاتون چیخ و پکار کررہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پولینڈ کی ہے، جہاں ہوٹل پوزنان کے سامنے ایک نوجوان نے اپنے والد کو قتل کردیا اور پھر خود کشی کرلی، کیونکہ اس کے والد نے اسے ہم جنس پرستوں سے تعلق رکھنے سے منع کیا تھا۔

ویڈیو کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے کہ “درست کہہ گئے سیانے کہ ،تمھاری تہذیب اپنے خنجر سے آپ خودکُشی کرے گی، یہ وائرل ویڈیو پولینڈ کی ہے، این ایچ ہوٹل پوزنان کے سامنے ایک نوجوان نے اپنے والد کو قتل کر ڈالا اور پھر خودکشی کرلی، کیونکہ اسکے والد نے اسے ہم جنس پرستوں سے تعلق رکھنے سے منع کیا تھا۔ احساس سے عاری معاشرے میں کوئی ایک شخص بھی نہ تو جرم پہ مدد کو آیا نہ حادثہ دیکھنے کے لئے رکنا تک گوارا کیا”۔

پولینڈ میں ہم جنس پرستوں کے قتل کی نہیں ہے یہ ویڈیو۔

Fact Check/ Verification

وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے ویڈیو کے ایک کیفریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں متعدد میڈیا رپورٹس ملیں۔ ان رپورٹس کے مطابق 30 سالہ شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے منگیتر کو پولینڈ کے پوزنان ہوٹل کے سامنے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔ اس کے بعد قاتل شخص نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔

پرائم بزنس اور ایسو سی ایٹ پریس نیوز کی ویب سائٹس پر شائع 17 جولائی کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ کی 13 تاریخ کو پولینڈ کے سینٹ مارٹین سڑک پر واقع ایک ہوٹل کے باہر یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ جہاں میکو لاج بچوز نام کے شخص نے کورڈین ڈوماگالا کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔ ان دونوں رپورٹس میں وائرل دعوے کہ “پولینڈ میں ایک نوجوان نے ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے منع کرنے پر اپنے والد کا قتل کر دیا”، جیسی کوئی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

پولش نیوز ایجنسی پی اے پی کی ویب سائٹ پر بھی ایک شخص کے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے منگیتر کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

Conclusion

اس طرح ہماری تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پولینڈ میں ایک نوجوان نے ہم جنس پرستوں کے ساتھ تعلق رکھنے سے منع کرنے پر اپنے والد کا قتل کر دیا، یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ دراصل وائرل ویڈیو میں ایک شخص نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کے منگیتر کو پولینڈ کے این ایچ پوزنان ہوٹل کے سامنے قتل کیا تھا۔ جس کی ویڈیو کو فرضی دعوے کے ساتھ ان دنوں شیئر کیا جا رہا ہے۔

Result: False

Our Sources
Reports published by India TV, Observator News, AP News, Prime Business and Pap.pl on July 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular