Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اداکارہ سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لئے گئیں ہیں۔
ظہیر اقبال کے ہمراہ سوناکشی سنہا کی عمرہ ادائیگی کی تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ ادکارہ سوناکشی سنہا کی چند تصاویر سوشل نٹورکنگ سائٹس پر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ پہلی تصویر میں سوناکشی سنہا سیاہ برقعےمیں اور ظہیر اقبال کو احرام نما لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ وہیں دوسری تصویر میں دونوں کی پشت پر خانہ کعبہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا ظہیر اقبال سے شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لئے سفر پر گئیں ہیں۔
تصاویر کے ساتھ ایک فیس بک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “سوناکشی سنہا کی مسلمان ہونے اور اپنے شوہر ظہیر اقبال کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل”۔

ہم نے سب سے پہلے دونوں تصاویر کو غور سے دیکھا تو ہمیں تصویر کے دائیں جانب ذیل میں گروک ایکس کا لوگو نظر آیا۔ تحقیقات کرنے پر معلوم ہوا گروک ایلون مسک کی کمپنی ایکس کا اے آئی چیٹ بوٹ ہے۔ جس کے ذریعے کسی بھی مشہور شخصیت کی تصاویر کو مختلف حلیے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔

پھر ہم نے ان تصاویر کو مزید تصدیق کے لئے اے آئی ڈی ٹیکٹر ٹولس سائٹ انجن، از اٹ اے آئی اور ہائیو ماڈریشن ٹولس کی مدد لی۔ جہاں اداکار ظہیر اقبال اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی تصاویر میں از اٹ اے آئی نے 67 فیصد، سائٹ انجن نے 99 فیصد اور ہائیو ماڈریشن نے 99.9 فیصد اے آئی سے تیارکردہ مواد ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔




یہ بھی پڑھیں: سانتا کلوز کے لباس میں ملبوث ڈاکٹر ذاکر نائک کی اے آئی سے تیارکردہ تصویر فرضی دعوے کے ساتھ وائرل
مزید تصدیق کےلئے ہم نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈلز کو کھنگالا۔ لیکن ہمیں ایسی کوئی تصاویر یا پوسٹ موصول نہیں ہوئی، جس میں عمرے کی ادائیگی وغیرہ کا ذکر ہو۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ اداکار ظہیر اقبال کے ہمراہ اداکارہ سوناکشی سنہا کے عمرہ ادائیگی کی یہ تصاویر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہیں، حقیقت سے اس کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔
Sources
True Media tool
Hive Moderation tool
Sight engine tool
xAI Grok tool
Mohammed Zakariya
November 18, 2025
Mohammed Zakariya
December 28, 2024
Mohammed Zakariya
June 8, 2021