Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارتی عمرہ زائرین کے بس حادثے کی ویڈیو۔
ویڈیو پرانی ہے اور أبھا کے عقبہ شعار میں تیل ٹینکر میں لگنے والی آگ کی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے جس کے ساتھ یہ دعویٰ منسوب کیا جا رہا ہے کہ حال ہی میں پیش آنے والے ایک بڑے حادثے میں مکہ سے مدینہ جانے والی بھارتی عمرہ زائرین کی بس ایک ڈیزل ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور 42 بھارتی عمرہ زائرین جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ویڈیو کو اسی واقعے کی براہِ راست فوٹیج کے طور پر پیش کرتے ہوئے کئی صارفین اسے عمرہ زائرین سے متعلق المناک حادثے کی تصدیق کے طور پر شیئر کر رہے ہیں۔

تحقیق کے دوران العرابیہ اور عکاظ ویب سائٹ پر 24 جون 2017 کو شائع ہونے والی خبر سے معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو کا اس دعوے سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ دراصل سعودی عرب کے أبھا کے شمالی علاقے عقبہ شعار میں نویں سرنگ سے پہلے تیل کے ٹینکر میں لگنے والی آگ کی پرانی ویڈیو ہے، نہ کہ مکہ سے مدینہ جانے والی بھارتی عمرہ زائرین کی بس کے ساتھ پیش آئے کسی حادثے کی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فیفا ورلڈ کپ 2034 کی تیاری کے درمیان سعودی عرب میں شراب سے پابندی ہٹائی جا رہی ہے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسی فوٹیج کو پہلے بھی سعودی عرب میں عمرہ زائرین کے بس حاثے کا بتاکر شیئر کیا جا چکا ہے، جسے نیوز چیکر نے 29 مارچ 2023 کو ڈیبنک کیا تھا۔ اس سے متعلق فیکٹ چیک آرٹیکل کو یہاں پڑھا جا سکتا ہے۔