Authors
Claim
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی یہ تصاویر اسلام قبول کرنے کے بعد کئے گئے پہلے عمرے کی ہیں۔
Fact
کرسٹیانو رونالڈو کی عمرے کی سبھی تصاویر اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی چند تصاویر خوب شیئر کی جا رہی ہیں۔ جس میں وہ خاتون کے ساتھ احرام میں خانہ کعبہ کے اندر دعاء کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ فٹبالر رونالڈو کی یہ تصاویر اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا عمرہ ادا کرنے کی ہیں۔ تصاویر کے ساتھ ایک صارف نے کیپشن میں لکھا ہے “رونالڈو نے اسلام قبول کرنے کے بعد پہلا عمرہ کیا، اللہ تعالیٰ قبول فرماۓ آمین”۔
Fact Check/Verification
ہم نے فٹبالر رونالڈو کی وائرل تصاویر کو غور سے دیکھا تو معلوم ہوا یہ تصاویر جعلی اور اے آئی کی مدد سے تیار کی گئیں ہیں۔ مزید تجزیہ کرنے پر رونالڈو کے پس منظر میں موجود سبھی افراد کے چہرے دھندلے نظر آ رہے تھے اور ساتھ ہی رونالڈو کے ہاتھوں کی انگلیاں بھی غیر معمولی نظر آ رہی تھیں۔ درج ذیل میں کی گئی نشاندہی سے واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید تصدیق کے لئے ہم نے کئی متعدد اے آئی میڈیا کا تجزیہ کرنے والے پلیٹ فارمز کی مدد لی۔ جہاں اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ آیا یہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے یا اصل تصویر ہے۔ اے آئی مواد کا پتہ لگانے والا پلیٹ فارم ٹرومیڈیا نے پانچ ثبوتوں کی بنا پر ان تصاویر کو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یا ڈیپ فیک بتایا ہے۔
اس کے علاوہ اے آئی مواد کا پتہ لگانے والے دیگر پلیٹ فارم سائٹ انجن نے بھی رونالڈو کی ان تصاویر کے 90 فیصد اے آئی کی مدد سے تیار کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ مزید تصدیق کے لئے ہم نے رونالڈو کے آفیشل سوشل میڈیا کو بھی کھنگالا، لیکن وہاں ہمیں ایسی کوئی معلومات فراہم نہیں ہوئی اور نا ہی رونالڈو کے اسلام قبول کرنے اور عمرہ کرنے سے متعلق کوئی میڈیا رپورٹ موصول ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قومی پرچم کی بے حرمتی کئے جانے کی یہ تصویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے
Conclusion
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی احرام و خانہ کعبے کے احاطے والی سبھی تصاویر اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
Result: Altered Photos
Sources
TrueMedia Website
Sightengine Website
Self Analysis
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔