Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
جوانوں کے مبینہ اسٹنٹ حادثے کی ویڈیو حقیقت پر مبنی ہے۔
ویڈیو مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔
سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارمز فیس بک، ایکس، انسٹاگرام اور یوٹیوب پر 9 سیکنڈ کی ایک مختصر ویڈیو تیزی سے گردش کر رہی ہے۔ اس ویڈیو میں چند نوجوان خطرناک اسٹنٹ کے دوران گرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ متعدد صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ویڈیو بھارتی فوج کے اہلکاروں کے اسٹنٹ کے دوران پیش آئے مبینہ حادثے کی ہے۔


آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ویڈیو کا بغور جائزہ لینے پر سب سے پہلے ہم نے کئی واضح تضادات نوٹ کئے۔ مثلاً، موٹرسائیکلوں کے سہارے بنے بلند ٹاور غیر فطری انداز میں گر رہے ہیں۔ گرنے والے افراد کے چہرے مستقل طور پر بلر نظر آتے ہیں۔ اتنی اونچائی سے زمین پر گرنے کے باوجود کردار فوراً کھڑے ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ انسانی جسم کے فطری ردعمل سے مطابقت نہیں رکھتا۔
بھارت کے قومی پرچم میں اشوک چکر موجود نہیں، جو حقیقی پرچم سے واضح تضاد ہے۔ یہ تمام نکات ویڈیو کے مصنوعی ہونے کا قوی امکان ظاہر کرتے ہیں۔

مزید تصدیق کے لیے ہم نے ویڈیو کو مختلف اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز پر جانچا، اے آئی ویڈیو ڈی ٹیکٹر نامی ٹول نے ویڈیو کو 54.6 فیصد اسکور کے ساتھ مشکوک قرار دیا۔ تجزیے میں کل 12 فریم ڈی ٹیکٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر کا اسکور 60 فیصد سے زائد تھا۔ یہ نتائج ویڈیو میں اے آئی جنریٹیڈ مواد کے امکان کو تقویت دیتے ہیں۔


ہائیو ماڈریشن ٹول نے ویڈیو کو 97.4 فیصد امکان کے ساتھ اسے اے آئی یا ڈی فیک قرار دیا ہے۔

اے آئی اور ناٹ ٹول پرمختلف فریموں کی جانچ کے بعد اس ٹول نے بھی ویڈیو کو غالب امکان کے ساتھ اے آئی جنریٹڈ قرار دیا۔


یہ بھی پڑھیں: ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کی تیجس پر تنقید والی وائرل ویڈیو اے آئی سے تیار کردہ نکلی
تمام شواہد، ویڈیو کی بصری تضادات اور ہائی اسکور والے جدید اے آئی ڈیٹیکشن ٹولز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ثابت ہوا کہ یہ ویڈیو حقیقی حادثے کی نہیں، بلکہ مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اسٹنٹ ویڈیو ہے۔
Sources
Self Analysis
Hive Moderation tool
AI Video Detector tool
AI or Not tool