Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
بھارت کی جانب سے پاکستان پر کئے گئے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین بھارت مخالف فرضی خبریں خوب شیئر کر رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں مکانات خاکستر نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ مناظر بھارت کے حملے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے فوجی کالونی پر کئے گئے حملے کی ہے، جس میں متعدد افراد کی اموات اور کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
فیس بک صارف نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے “پاکستان کے شہداء کے جنازے پڑھنے کے بعد پاکستان نے بھارت کی فوجی کالونی پر حملہ کر دیا کالونی میں کئی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہلاکتوں کا تو اندازہ ہی نہیں ہے۔ اب دل میں کچھ ٹھنڈک پڑی ہے”۔

ہم نے وائرل کلپ کے چند فریموں کو گوگل ین ڈیکس پر تلاش کیا۔ جہاں ہمیں انڈونیشائی ٹی وی چینل موریا نیوز ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر 2 منٹ 56 سکینڈ پر مشتمل ویڈیو ملا۔ جس کے ایک منٹ 50 سکینڈ پر وائرل ویڈیو سے ملتے جلتے مناظر کو دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کا کیپشن انڈونیشیائی زبان میں تھا۔ جس کا ترجمہ ہے: “جیپارا میں موجود پی ٹی ایچ ڈبلیو کا پارکنگ لاٹ جل گیا”۔ ویڈیو کے ڈسکرپشن میں موجود معلومات کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ 5 مئی 2025 کو انڈونیشیا کے جیپارا ریجنسی، سنٹرل جاوا (جٹنگ) علاقے میں موجود پارکنگ میں پیش آیا تھا، جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل جلکر خاکستر ہوگئیں۔ اس حوالے سے دیگر میڈیا رپورٹس یہاں اور یہاں پڑھیں۔
اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کی فوجی کالونی پر حملے کا بتاکر شیئر کی گئی ویڈیو انڈونیشیا کی ہے۔
Mohammed Zakariya
November 27, 2025
Mohammed Zakariya
May 10, 2025
Mohammed Zakariya
May 10, 2025