Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین ایک ویڈیو کو تیجس کے حادثے سے منسوب کر کے بڑی تیزی سے شیئر کر رہے ہیں، جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ، چیف آف دی ایئر اسٹاف، نے پریس بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے تیجس لڑاکا طیارے پر سخت تنقید کی ہے۔

تیرہ سیکنڈ کے اس کلپ میں، مبینہ طور پر 21 نومبر 2025 کو دبئی ایئر شو میں تیجس کے حادثے، جس میں پائلٹ وِنگ کمانڈر نمنش سیال جاں بحق ہو گئے، کے بعد ایئر چیف کو یہ کہتے ہوئے سنایا گیا کہ ”میں نے پہلے ہی بھارتی حکومت سے کہا تھا کہ اسے مت اڑائیں اور اسے فضائیہ میں شامل نہ کریں، مگر انہوں نے نہیں سنی۔ اور دیکھئے، آج یہ ہو گیا۔ یہ جہاز نہیں ہے۔ یہ سموسہ ہے۔ اور سموسے اڑانے کے لئے نہیں ہوتے۔”
آرکائیو لنک یہاں اور یہاں دیکھیں۔
ہم نے ‘آئی اے ایف چیف’ اور ‘تیجس فائٹر جیٹ’ کے حوالے سے متعدد خبروں کی تلاش کی، لیکن اس بیان کی تصدیق کرتی کوئی معتبر رپورٹ نہیں موصول ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کے سرکاری سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی اس بارے میں کوئی اطلاع موجود نہیں ہے۔
کلپ کے اہم فریمز کے ریورس امیج سرچ کے دوران ہمیں 3 اکتوبر 2025 کی ایک پریس بریفنگ ملی، جو 93ویں ایئر فورس ڈے کے موقع پر ہوئی تھی۔ یہی پس منظر وائرل کلپ میں نظر آتا ہے۔ یعنی یہ ویڈیو حادثے سے پہلے کی ہے۔

ویڈیو کو بغور دیکھنے پر ہمیں 6 سے 9 سیکنڈ کے حصے میں آواز کا لہجہ اور معیار غیر معمولی طور پر بدلتا ہوا نظرآیا اور اے آئی پر مبنی تجزیاتی ٹول نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ ہی یا ڈیپ فیک وائس ڈیٹیکٹر نے ویڈیو کو ”ممکنہ ڈیپ فیک” قرار دیا، جبکہ ریزمبل اے آئی کے مطابق اس کی آڈیو جعلی ہے۔

23 نومبر 2025 کو پی آئی بی نے بھی اپنے ایکس پر وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وائرل ویڈیو اے آئی کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور غلط طور پر ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو تیجس پر تنقید کرتے ہوئے دکھاتی ہے۔ مختصر یہ کہ ویڈیو مستند نہیں، آڈیو بدلی گئی ہے، اور اسے گمراہ کن بیانیہ پھیلانے کے لئے ایڈیٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر مارشل امر پریت سنگھ کے نام سے تیجس حادثے سے منسوب وائرل خط جعلی نکلا
Sources
Resemble AI website
Hiya Deepfake Voice Detector
X post, PIB Fact Check, November 23, 2025
Youtube video, ANI Bharat, October 3, 2025
(نوٹ: اس آرٹیکل کو انگلش سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے، جسے کشل مدھو سودھن نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
November 25, 2025
Mohammed Zakariya
November 24, 2025
Mohammed Zakariya
November 18, 2025