Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سوشل میڈیا پر بھگدڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس کے ساتھ یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں تبلیغی جماعت کے اجتماع کی قیادت کو لےکر تبلیغی جماعت کے دو گروپوں میں جھڑپ ہو گئی۔ اس ویڈیو کو لوگ حالیہ دنوں کا سمجھ کر اس پر رائےزنی کر رہے ہیں۔
Fact
تبلیغی جماعت کے گروپوں میں جھڑپ کا بتا کر شیئر کی گئی ویڈیو کی حقیقت جاننے کے لئے ہم نے سب سے پہلے اس ویڈیو کو کیفریم میں تقسیم کیا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بنگلہ دیش کرکٹ 24 نامی یوٹیوب چینل پر یہ ویڈیو ملی، جسے 1 دسمبر 2023 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ اس ویڈیو کا کیپشن بنگلہ زبان میں تھا، جس کا ترجمہ ہے “تبلیغی جماعت کے دو گروپوں نے دارالحکومت کے اترا ہوائی اڈے کے علاقے میں سڑک کے دونوں طرف موقف اختیار کر لیا ہے”۔
یہاں سے سراغ لے کر ہم نے کچھ انگلش کیورڈ سرچ کیا، جہاں ہمیں دی ڈیلی اسٹار اور بی ڈی نیوز 24 پر بھی اس حوالے سے 10 جنوری 2018 کو شائع رپورٹ موصول ہوئیں۔ جس کے مطابق بھارت کے مولانا سعد کاندھدہلوی کی آمد پر حضرت شاہ جہاں انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقوں میں احتجاجیوں نے سڑکیں جام کر دی تھیں۔ مولانا سعد بسوا اجتماع میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش پنہچے تھے۔ جس پر تبلیغی جماعت کے لوگ 2 گروپ میں تقسیم ہو گئے تھے، کچھ مولانا سعد کی حمایت میں تھے اور کچھ ان کی مخالفت کر رہے تھے۔
مزید سرچ کے دوران ہمیں ڈھاکہ ٹریبیوں پر بھی 2 دسمبر 2023 کو شائع شدہ ایک رپورٹ ملی۔ جس میں بھی واضح کیا گیا ہے کہ مولانا سعد کے متنازعہ بیان کی وجہ سے ان کی آمد پر احتجاج کیا گیا تھا۔
اس طرح ہماری تحقیقات سے واضح ہوا کہ اس ویڈیو کے ساتھ کیا جانے والا دعویٰ درست ہے، لیکن یہ ویڈیو پانچ سال پرانی ہے اور حالیہ دنوں میں ایسا کوئی واقعہ بنگلہ دیش میں پیش نہیں آیا ہے۔
Sources
Video Uploaded by YouTube Channel Bangladesh Cricat24 on 1 Dec 2018
Reports published by Dhaka Trubune, BD News and The Daily Star on Jan, Dec 2018
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔
Mohammed Zakariya
January 10, 2025
Mohammed Zakariya
September 9, 2024
Mohammed Zakariya
August 13, 2024