Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.
سوشل میڈیا پر ایک بزرگ کا ویڈیو خوب گشت کر رہا ہے۔ ویڈیو کو حال کے دنوں کا بتا کر صارفین دعویٰ کر رہے ہیں کہ بزرگ شخص طالبانی کمانڈر ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان کو امریکہ نے نہیں بلکہ پاکستان نے تباہ کیا ہے۔ امریکی ڈالر کی لالچ میں افغانستان کو پاکستان نے تباہ و برباد کیا ہے، ہم پاکستان سے جنگ کریں گے، ہمارے بچے ان سے جنگ کریں گے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بزرگ کے ویڈیو کو طالبانی کمانڈر کا بتا کر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ طالبانی کمانڈر نے کابل فتح کرنے کے بعد پاکستانیوں کو پیغام دیا ہے اور کہا کہ افغانستان کو امریکہ نے نہیں بلکہ پاکستان نے تباہ کیا ہے۔ بتادوں کہ اس ویڈیو کو فیس بک اور ٹویٹر پر خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔ جسے آپ درج ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
وائرل پوسٹ کے آرکائیو لنک یہاں، یہاں، یہاں ، یہاں اور یہاں دیکھیں۔
کراؤڈ ٹینگل پر جب ہم نے “طالبان کمانڈر کا کابل فتح کرنے کے بعد پاکستانیوں کے لئے پیغام” کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں پتا چلا کہ اس موضوع پر پچھلے 7 دنوں میں 1,045 فیس بک صارفین تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
Fact Check/Verification
بزرگ شخص کے حوالے سے وائرل ویڈیو کی سچائی جاننے کے لئے ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا۔ سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کو انوڈ کی مدد سے کیفریم میں تقسیم کیا اور ان میں سے کچھ فریم کو گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ لیکن کچھ بھی اطمینان بخش جواب نہیں ملا۔
پھر ہم نے یوٹیوب پر کچھ کیورڈ سرچ کیا۔ جہاں ہمیں افغانستان کا معروف ٹی وی چینل طلوع نیوز پر وائرل ویڈیو ملا۔ جسے 19 اکتوبر 2016 کو شائع کیا گیا تھا۔ ویڈیو کے ساتھ دی گئی جانکاری کے مطابق طالبانیوں کا کہنا ہےکہ پاکستان نے افغانستان کی حکمتیار سرکار کے ساتھ امن کا معاہدہ کرنے کا ناٹک کیا ہے۔
سرچ کے دوران ہمیں نیوز ایجنسی اے پی کے یوٹیوب چینل پر بھی وائرل ویڈیو ملا۔ جس میں ملا منان کے ویڈیو کو دیکھا جا سکتا ہے۔
کیا وائرل ویڈیو میں نظر آرہے بزرگ شخص طالبانی کمانڈر ہیں؟
مزید سرچ کے دوران ہمیں سلام ٹائمس اور گندھارا نیوز ویب ویب سائٹ پر پندرہ اور چھبیس مئی کی خبریں ملیں۔ جس کے مطابق ملّا منّان نیازی کو ایک حملے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ملّامنّان نیاز افغان طالبان کے ڈپٹی ہیڈ تھے۔ان پر ہیرات میں حملہ ہوا تھا اور وہ کابل کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران جاں بحق ہو گئے تھے۔
Conclusion
نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ وائرل ویڈیو کم از کم 5 سال پرانا ہے۔ اس ویڈیو کا کابل قبضے سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نا ہی اس کے ذریعے پاکستان کو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ ویڈیو میں نظر آرہا شخص افغان طالبان کا ڈپٹی ہیڈ ملا منان نیازی ہے۔
Result: False
Our Sources
نوٹ:کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔
9999499044
Authors
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.