Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
Claim
سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی روتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد مولانا طارق جمیل کے رونے کی ہے۔

Fact
طارق جمیل کی رونے والی وائرل ویڈیو کے ایک فریم کو سب سے پہلے ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں شہزاد الاسلام ملّا نام کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ اس ویڈیو کو چینل پر 30 مئی 2016 کو اپلوڈ کیا گیا تھا۔ 13 منٹ 25 سکینڈ کے بعد اس ویڈیو میں وائرل ویڈیو جیسے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ ویڈیو اور اس کے ڈسکرپشن میں دی گئی معلومات کے مطابق مولانا طارق جمیل کی یہ ویڈیو “حقیقی عزت اور اصل کامیابی” کے موضوع پر رمضان کی ستائیسویں شب اور 1 جولائی 2015 کو پاکستان کے فیصل آباد عائشہ مسجد میں کی گئی دعاء کی ہے۔


اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ مولانا طارق جمیل کی روتے ہوئے وائرل ویڈیو کم از کم 8 سال پرانی ہے، اس کا حالیہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
Our Sources
Video Uploaded on Youtube Channel ‘Sazedul Islam Mollah‘ in 2016
نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔
Mohammed Zakariya
November 7, 2025
Mohammed Zakariya
August 29, 2025
Mohammed Zakariya
August 20, 2025