Friday, April 25, 2025
اردو

Fact Check

Fact Check: کیا بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے قبول کیا مذہب اسلام؟ پوری حقیقت پڑھیں

Written By Mohammed Zakariya, Edited By Chayan Kundu
Dec 18, 2024
banner_image

Claim
بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔
Fact
اداکارہ امرپالی کی یہ ویڈیو روزہ فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی ہے۔

معروف بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کی ایک ویڈیو سوشل نٹورکنگ سائٹ پر خوب شیئر کی جا رہی ہے۔ جس میں وہ لوگوں کے درمیان نقاب میں نظر آرہی ہیں۔ صارف کا دعویٰ ہے کہ امرپالی دوبے ہندو مذہب کو الوداع کہہ کر مذہب اسلام میں داخل ہوگئ ہیں۔

بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے ہندو سے مسلمان ہو گئی ہیں۔
Courtesy:Instagram @naved_shan_70786

Fact Check/Verification

مذکورہ دعوے کی تصدیق کے لئے ہم نے گوگل پر “بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے مسلمان ہوگئی” کیورڈ سرچ کیا، لیکن ہمیں ایسی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جو اس دعوے کی تصدیق کرتی ہو کہ امرپالی دوبے نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ پھر ہم نے گوگل لینس کی مدد سے وائرل ویڈیو کے چند فریموں کو تلاشا۔ تب ہمیں گرو آشوتوش وی لاگس نامی یوٹیوب چینل پر 4 اکتوبر 2024 کو اپلوڈ شدہ دوسرے اینگل سے فلمائی گئی اسی ویڈیو کا طویل ورژن ملا۔ جس کے ساتھ فراہم کردہ معلومات کے مطابق اداکارہ امرپالی دوبے کی یہ ویڈیو ‘روزہ’ فلم کی شوٹنگ کے دوران کی ہے۔ فلم روزہ کے حوالے سے دیگر معلومات یہاں اور یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy: YouTube/ Guru Ashutosh Vlogs

روزہ فلم کے حوالے سے اداکارہ امرپالی نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ جسے آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔

Courtesy:Instagram @aamrapali1101

مزید تصدیق کے لئے نیوز چیکر ہندی کی صحافیہ ”کومل سنگھ” نے امرپالی دوبے کے منیجر رام سے رابطہ کیا۔ فون پر ہوئی بات چیت کے دوران “رام نے امرپالی دوبے کے اسلام قبول کرنے والے دعوے کو فرضی قرار دیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو ‘روزہ’ نامی فلم کے شوٹنگ کی ہے، جسے فرضی دعوے کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔

Conclusion

نیوز چیکر کی تحقیقات سے ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ وائرل ویڈیو روزہ نامی فلم کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔ جس میں امرپالی دوبے نے ایک مسلمان خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے اسلام مذہب قبول کرنے کا دعویٰ بےبنیاد ہے۔

Result: False

Sources
Video published by Guru Ashutosh Vlogs on 04 Oct 2024
Instagram account of Amrapali Dubey.
Phonic Conversation with the Manager of Amrapali Dubey.


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ہمارے واہٹس ایپ چینل کو بھی فالو کریں۔

image
اگر آپ کسی دعوے کی جانچ کرنا چاہتے ہیں، رائے دینا چاہتے ہیں یا شکایت درج کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں واٹس ایپ کریں +91-9999499044 یا ہمیں ای میل کریں checkthis@newschecker.in​. آپ بھی ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور فارم بھر سکتے ہیں۔
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
Newchecker footer logo
About Us

Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check

Contact Us: checkthis@newschecker.in

17,924

Fact checks done

FOLLOW US
imageimageimageimageimageimageimage
cookie

ہماری ویب سائٹ کوکیز استعمال کرتی ہے

ہم کوکیز اور مماثل تکنیکوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مواد کو شخصی بنایا جا سکے، اشتہار کو ترتیب دی جا سکے، اور بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ 'ٹھیک ہے' پر کلک کرکے یا کوکی ترجیحات میں ایک اختیار کو آن کرنے سے، آپ اس پر متفق ہوتے ہیں، جیسا کہ ہماری کوکی پالیسی میں وضاحت کے طور پر ہوا ہے۔