Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
اترا کھنڈ میں بادل پھٹنے کے بعد آنے والی تباہی کا منظر۔
نہیں، یہ منظر ہماچل پردیش کے تھوناگ کا ہے۔
رواں ماہ کی 6 تاریخ کو شائع ہونے والی آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق اتراکاشی کے درالی میں بادل پھٹنے کے باعث بڑی تباہی ہوئی ہے۔ جس میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد لاپتہ ہیں۔ تیز سیلاب کی وجہ سے سڑکیں، مکان، دکان و کئی گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔ اسی حادثے سے منسوب کرکے ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں سیلابی ریلے اور اس سے تباہ ہوئی سڑکیں اور مکان نظر آ رہے ہیں۔ جسے اتراکھنڈ کے اترکاشی کے درالی میں آنے والی حالیہ تباہی کا بتاکر شیئر کیا جا رہا ہے۔ صارف نے ویڈیو کے ساتھ لکھا ہے “اتراکھنڈ میں عذاب الٰہی کی ایک جھلک”۔

اتراکھنڈ کا بتاکر شیئر کی گئی سیلابی ریلے کی ویڈیو کے ایک فریم کو ہم نے گوگل لینس کی مدد سے تلاش کیا۔ جہاں سماچار فرسٹ نامی فیس بک پیج کی جانب سے ایکسکلوسیو وائٹر مارک کے ساتھ ہوبہو اینگلس سے فلمائی گئی ویڈیو موصول ہوئی۔ جس میں اس ویڈیو کو منڈی کے تھوناگ کا بتایا گیا ہے۔

پھر ہم نے کیفریم کے ساتھ ‘تھوناگ سیلاب تباہی’ کیورڈ تلاش کیا۔ اس دوران ہمیں ہماچل پردیش تھوناگ میں گزشتہ ماہ سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے متعلق کئی رپورٹس موصول ہوئے۔ لیکن ان میں وائرل ویڈیو جیسا مناظر دیکھنے کو نہیں ملا۔
البتہ دی پوئنٹ ہماچل پردیش نامی یوٹیوب چینل پر رواں ماہ کی 1 تاریخ کو اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں وائرل ویڈیو جیسے منظر دیکھنے کو ملے۔ جس میں بھی اسے ہماچل پردیش کے تھوناگ میں سیلاب کی وجہ سے ہوئی تباہی کا بتایا گیا ہے۔
اس کے علاہ جولائی 2023 کو انڈین ایکسپریس اور آج تک اور انڈیا ڈاٹ کام کی ویب سائٹ پر ہوبہو مقام کی الگ اینگل سے فلمائی گئی ویڈیوز کے ساتھ شائع شدہ رپورٹس موصول ہوئیں۔ جس میں بھی اس مقام کو ہماچل پردیش کے تھوناگ کا بتایا گیا ہے۔
لہٰذا نیوز چیکر کی تحقیقات سے یہ ثابت ہوا کہ سیلابی ریلے کی یہ ویڈیو اتراکھنڈ کی نہیں بلکہ ہماچل پردیش کے تھوناگ کی ہے۔
Sources
Facebook post by Samachar First on 05 Aug 2025
Video uploaded by YouTube channel The Point/Himachal on 01 Aug 2025
Reports AajTak, The Indian Express and India.com on Jul 2023
Mohammed Zakariya
August 18, 2025
Mohammed Zakariya
February 7, 2021
Mohammed Zakariya
February 8, 2021