پیر, نومبر 25, 2024
پیر, نومبر 25, 2024

HomeFact CheckFact Check: ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق وائرل تصویر کی یہاں...

Fact Check: ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق وائرل تصویر کی یہاں پڑھیں پوری حقیقت

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim
 امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو پولس نے گرفتار کر لیا اور انہیں گھسیٹتے ہوئے لے گئے۔

Fact
ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق وائرل ہونے والی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی ) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور انہوں نے اپنے حامیوں سے بڑے پیمانے پر احتجاج کرنے کی درخواست بھی کی تھی۔ جس کے بعد سے سوشل نٹورکنگ سائٹس فیس بک اور ٹویٹر پر ڈونالڈ ٹرمپ کی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں، جس میں انہیں کچھ پولس اہلکار اپنی گرفت میں لئے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ صارفین کا دعویٰ ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن امریکی پولس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری وائرل تصاویر سوفٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔
Courtesy: Facebook/ shahzadmalik.22

Fact Check/Verification

ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق واِئرل تصاویر کی تحقیقات کے لئے ہم نے سب سے پہلے گوگل رہورس امیج سرچ کیا۔ جہاں ہمیں کئی پوسٹ فراہم ہوئیں، جس میں اس تصویر کو جعلی بتایا گیا ہے۔

ہم نے وائرل تصویر کے ساتھ کیورڈ سرچ کیا تو ہمیں ایلٹ ہیگنس نام کے ٹویٹر ہینڈل پر ہوبہو تصاویر ملیں۔ جس میں مذکورہ وائرل تصاویر کے علاوہ دیگر تصاویر بھی موجود تھیں۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ “ٹرمپ کی گرفتاری کے انتظار میں ٹرمپ کے گرفتار ہونے کی تصاویر بنا رہا ہوں”۔ اسے طنزیہ طور پر ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے جوڑ کر شیئر کیا گیا ہے۔ اب یہاں یہ پتا چلا کہ تصاویر کسی سافٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہیں۔

Courtesy: Twitter @EliotHiggins

اسی ٹویٹ کے تھریڈ میں ایلٹ ہگینس نے ایک کمنٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ یہ تصاویر مڈ جرنی وی 5 سوفٹ ویئر کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔

Courtesy: Twitter @EliotHiggins

اپنے اس ٹویٹ کے تھریڈ میں ایلیٹ نے بیلنگ کیٹ ویب سائٹ کو سپورٹ کرنے کی بھی التجا کی ہے۔ بتادوں کہ ایلیٹ ہیگینس بیلنگ کیٹ تنظیم کے فاونڈر و کریئٹیو ڈائریکٹر ہیں، یہ تنظیم ریسرچ، کریئٹیو، ٹیکنالوجی، جرنلزم وغیرہ پر بیس سے زائد ممالک میں کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کروائی؟سچ یا افواہ!پڑھیئے ہماری تحقیق

Conclusion

اس طرح نیوز چیکر کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی گرفتاری سے متعلق واِئرل ہورہی تصاویر آرٹیفیشل انٹیلیجنس(اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی ہیں، جسے حقیقت سمجھ کر سوشل میڈیا پر صارفین شیئر کر رہے ہیں۔

Result: False

Our Sources
Tweet by @WhaleChart on 21 March 2023

Tweet by @EliotHiggins on 21 March 2023


نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبر کی تحقیق، ترمیم یا دیگر تجاویز کے لئے ہمیں واہٹس ایپ نمبر 9999499044 پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular