Newchecker.in is an independent fact-checking initiative of NC Media Networks Pvt. Ltd. We welcome our readers to send us claims to fact check. If you believe a story or statement deserves a fact check, or an error has been made with a published fact check
Contact Us: checkthis@newschecker.in
Fact Check
آپریشن سندور کے بعد ششی تھرور نے امریکہ جاکر صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کی۔
نہیں، ویڈیو پرانی ہے۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ گردش کر رہا ہے کہ انہوں نے آپریشن سندور کے بعد امریکہ جاکر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور ان وفود میں سے ایک کی قیادت کر رہے ہیں جو آپریشن سندور اور دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی کے سلسلے میں آگاہ کرنے کے لئے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ اس وفد نے اپنے دورے کا آغاز امریکہ سے کیا ہے۔ اس کے بعد یہ وفد امریکی براعظم کے دیگر ممالک گیانا، پاناما، برازیل اور کولمبیا کا بھی دورہ کرے گا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو تقریباً 1 منٹ 16 سیکنڈ لمبی ہے جس میں ششی تھرور نے سابق امریکی صدور بل کلنٹن، براک اوباما اور بش کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان لوگوں میں کچھ خاصیت تھی جو اس آدمی میں کم نظر آتی ہے۔
اس ویڈیو کو ایکس پر ہندی کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، “واہ، ششی تھرور کی ہمت قابل تعریف ہے۔ امریکہ میں بیٹھے ششی تھرور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ واہ، بہت بہترین ششی تھرور جی”۔

اس کے علاوہ اس ویڈیو کو فیس بک پر بھی اسی طرح کے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں لکھا ہے “کانگریس لیڈر ششی تھرور نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو طبقاتی، غیر فیصلہ کن اور کوئی وقار نہ رکھنے والا قرار دیا ہے۔ ششی تھرور ٹرمپ کو اسی زبان میں جواب دے رہے ہیں جو وہ سمجھتے ہیں۔ مودی جی سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے انہیں وفد میں کیوں بھیجا”۔

امریکہ جا کر ششی تھرور کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنانے والے دعوے کے ساتھ وائرل ویڈیو کی تحقیقات کا آغاز ہم نے کیورڈ سرچ سے کیا۔ اس دوران ہمیں ایشیاء سوسائٹی نامی یوٹیوب اکاؤنٹ سے 12 ستمبر 2024 کو اپلوڈ کی گئی ایک ویڈیو ملی۔

ویڈیو کے ٹائٹل اور فراہم کردہ تفصیل کے مطابق یہ ویڈیو، امریکہ کے نیویارک میں منعقد ہونے والے جے پور لٹریچر فیسٹیول 2024 کی ہے۔ جس میں انڈیا ٹوڈے گروپ کے ارون پوری نے کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ ششی تھرور سے بات کی تھی۔ اس دوران ارون پوری نے ان سے چند ماہ بعد ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات 2024 اور بھارت پر اس کے اثرات سے متعلق سوالات بھی کئے تھے۔ وہ اس وقت کی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ششی تھرور کی رائے بھی جاننا چاہتے تھے۔
ارون پوری نے ششی تھرور سے ڈونلڈ ٹرمپ کے سلسلے میں سوال پوچھتے ہوئے کہا تھا کہ “ٹرمپ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ ان کے لئے بہت زیادہ سفارتی ہوئے بغیر اپنے انداز میں ایک لفظ کہہ سکتے ہیں؟” اس پر ششی تھرور نے کہا تھا کہ میں “غیر مہذب” کہنے ہی والا تھا، لیکن سوچا کہ یہ قدرے بدتمیزی ہوگی۔ دیکھئے خاص طور پر جب میں بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر متعارف ہوا تو ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم کسی دوسرے ممالک کے لیڈروں پر ان کی سرزمین پر تبصرہ کریں، لیکن یہ کہنے کے بعد یہ بھی سچ ہے کہ لوگوں کی اپنی سیاسی ترجیحات ہیں اور میری کوئی سیاسی ترجیحات نہیں ہیں کیونکہ میں یہاں ٹیکس ادا نہیں کرتا ہوں۔
مجھے پرواہ نہیں کہ وہ کم ہیں یا زیادہ، میں یہاں امیگریشن نہیں ڈھونڈھ رہا ہوں۔ یہاں تک کہ جب مجھے یہ کرنے کا حق تھا تب بھی میں نے ایسا نہیں کیا۔ اس لئے امیگریشن کے بارے میں ان کا موقف مجھے پریشان نہیں کرتا۔ یہ اور مسائل ہیں، اس ہال میں موجود ہر شخص کو پالیسی معاملات پر اپنی اپنی ترجیحات رکھنے کا حق ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ “لیکن ذاتی طور پر مجھے ان کا رویہ اتنا بہتر یا خوشگوار نہیں لگتا، جتنا کہ کسی امریکی سیاسی شخصیت میں دیکھنے کی توقع ہوتی ہے۔ مجھے امریکہ میں قیام کے دوران چار یا پانچ امریکی صدور سے ملنے کی خوش نصیبی ملی ہے۔ میں نے بش، کلنٹن دونوں کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت کی اور اوباما کے ساتھ بہت مختصر گفتگو کی۔ یہ تمام لوگ ایک خاص زمرے سے تعلق رکھتے تھے اور ایک خاصیت رکھتے تھے۔ یہ سیاست نہیں ہے، کیونکہ اس فہرست میں دو ریپبلکن اور دو ڈیموکریٹس تھے۔ لیکن ان کا ایک خاص سیاسی وزن، سفارتی وقار اور فکری سطح تھی، جو مجھے اس شریف آدمی میں بہت کم نظر آتی ہے۔ یہ میری ذاتی رائے ہے”۔ آپ اس حصہ کو 42 منٹ کی ویڈیو میں تقریباً 12 منٹ کے قریب دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہمیں ایشیا سوسائٹی کی ویب سائٹ پر ایونٹ کے بارے میں معلومات اور ویڈیوز موصول ہوئے۔ ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق ششی تھرور نے امریکہ کے نیویارک میں جے پور لٹریچر فیسٹیول 2024 کے دوران صحافی ارون پوری کے ساتھ بحث میں حصہ لیا۔

تحقیقات کے دوران ہمیں جے پور لٹریچر فیسٹیول انٹرنیشنل کے فیس بک اکاؤنٹ سے 11 ستمبر 2024 کو کی گئی ایک پوسٹ بھی موصول ہوا، جس میں اس پروگرام سے متعلق بہت سی تصاویر دیکھی جا سکتی ہیں۔

تحقیقات کے دوران ہمیں یہ بھی معلوم ہوا کہ 5 نومبر 2024 کو امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئے تھے، ان انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار تھے اور کملا ہیرس ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار تھیں۔ اس دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن تھے اور کملا ہیرس نائب صدر تھیں۔
اس طرح ہماری تحقیقات میں ملنے والے شواہد سے یہ ثابت ہوا کہ ششی تھرور کے امریکہ جا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرنے کے دعوے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پرانی ہے، اس وقت جو بائیڈن امریکہ کے صدر تھے۔
Our Sources
Video Uploaded by Asia Society YT account on 12th Sep 2024
Images posted by JLF International FB account on 11th Sep 2024
( اس آرٹیکل کو ہندی سے ترجمہ کیا گیا ہے، جسے رنجے کمار نے لکھا ہے)
Mohammed Zakariya
May 19, 2025
Mohammed Zakariya
January 25, 2025
Mohammed Zakariya
November 12, 2024