جمعہ, نومبر 22, 2024
جمعہ, نومبر 22, 2024

HomeFact Checkامریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کروائی؟سچ یا...

امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں قرآن کی تلاوت کروائی؟سچ یا افواہ!پڑھیئے ہماری تحقیق

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

دعویٰ

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کروناوائرس کے پیش نظر اپنی قومی اسمبلی میں قرآن پاک کی تلاوت کروائی۔

تصدیق

سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر ان دنوں امریکی صدر ٹرمپ کا ایک ویڈیو خوب گردش کررہا ہے۔دعویٰ کیا جارہاہے کہ ٹرمپ نے اپنی قومی اسمبلی میں قرآن مجید کی تلاوت کروایا ہے۔اس کےعلاوہ کچھ یوزرس کا دعویٰ کہ ٹرمپ نے کروناوائرس سے بچنے کے لئے قرآن پاک کی تلاوت کروائی۔وائرل ویڈیو کو آپ ایک کے بعد ایک درج ذیل میں دیکھ ستکے ہیں۔

[removed][removed]

ہماری کھوج

امریکی صدر ٹرمپ کے وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ہم نے اپنی ابتدائی تحقیقات شروع کی۔سب سے پہلے ہم نے ویڈیو کا اویسم اسکرین شارٹ نکالا اور اسے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔جہاں ہمیں اسکرین پر ٹرمپ سے متعلق کافی خبریں ملیں۔جن میں پاکستان کا مشہور ویب سائٹ جیونیوز اور ڈیلی پاکستان میں شائع اس حوالے سے دو خبریں ملیں۔جو تئیس جون دوہزار سترہ کو شائع کی گئی تھی۔دونوں نیوزویب سائٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے منعقدہ دعائیہ تقریب میں امریکی امام محمد ماجد نے حسب روایت قرآنی سورتوں کی تلاوت کی۔انہوں نے سورہ روم اور سورہ الحجرات کی جو آیات تلاوت کیں۔بظاہر ان کا رخ امریکی انتخابات کے دوران اور بعد میں مسلمانوں کے بارے میں کہی جانے والی بہت سی باتوں اور مسلمانوں کی وفاداری کے بارے میں اٹھائے جانے والے سوالات کی طرف تھا۔

اوپر ملی جانکاری سے واضح ہوچکا کہ وائرل ویڈیو تین سال پرانا ہے اور اس ویڈیو کا کروناوائرس سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔اس کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا اور اس کی گہرائی تک جانے کی کوشش کی۔پھر ہم نے اس حوالے سے یوٹیوب سرچ کیا۔جہاں ہمیں ایسوسی ایٹ پریس کے یوٹیوب چینل پر وائرل ویڈیو ملا۔جس کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ٹرمپ کی موجودگی میں امام محمد ماجد نے قرآن شریف کی تلاوت کی۔

مذکورہ بالا تحقیقات کے باوجود ہم نے مزید کیورڈ سرچ کیا۔جہاں ہمیں العربیہ انگلش،این پی آر اور فوکس نیوز پر پوری وضاحت کے ساتھ خبریں ملیں۔جس کے مطابق اکیس جنوری دوہزار سترہ کو صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانی نے بین المذاہب دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔جو کیپٹل حال میں منعقد کیا گیا تھا۔جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔آپ کو بتا دیں کہ یہ مذہبی روایت صدرجارجو واشنٹنگ کے وقت سے شروع ہواتھا۔جس کے بعد اس روایت کو ۱۹۳۳میں صدر فرنکلنک نے دوبارہ شروع کیا تھا۔

نیوزچیکر کی تحقیق میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ ٹرمپ کی موجودگی میں قرآن پاک کی تلاوت والا وائرل ویڈیو دوہزار سترہ کا ہے۔اس ویڈیو کا کروناوائرس سے کوئی لینادینا نہیں ہے۔آپ کو بتادوں کہ یہ ویڈیو بین المذاہب دعائیہ تقریب کا ہے۔

ٹولس کا استعمال

اویسم اسکرین سرچ

ریورس امیج سرچ

گوگل کیورڈ سرچ

فیس بک سرچ

نتائج:جھوٹادعویٰ(پراناویڈیو)

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویزکے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے  نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کر سکتےہیں۔۔

 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya
Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Most Popular