جمعہ, اپریل 26, 2024
جمعہ, اپریل 26, 2024

ہومFact Checkکیا یہ امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد کی تصویر ہے؟

کیا یہ امریکہ میں برفانی طوفان کے بعد کی تصویر ہے؟

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Claim

امریکہ میں حالیہ برفانی طوفان کے سلسلے میں سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر اور ویڈیوز گردش کررہے ہیں۔ برف سے ڈھکی گاڑیوں کی ایک تصویر متعدد سوشل میڈیا صارفین شیئر کررہے ہیں جس سے متعلق دعویٰ ہے کہ یہ امریکہ میں حالیہ برفیلی طوفان کے بعد کی تصویر ہے۔ ایک ٹویٹر صارف نے تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا ہے کہ “امریکہ میں برفباری کے نظارہ”۔

امریکہ میں ہوئے حالیہ برفانی طوفان کے بعد کی نہیں ہے یہ تصویر۔
Courtesy:Twitter @fahaz2526

میڈیا رپورٹز کے مطابق برفانی طوفان کی وجہ سے امریکہ میں نظام زندگی درہم برہم ہے۔ 26 دسمبر 2022 کو شائع بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان کے باعث کم از کم 34 افراد کی موت ہوچکی ہے، وہیں لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔

Fact

امریکہ میں ہوئے حالیہ برفانی طوفان کے بعد کا بتاکر شیئر کی جارہی تصویر کو جب ہم نے گوگل ریورس امیج سرچ کیا۔ اس دوران ہمیں بیوٹ آف پلانیٹ ارتھ نامی کے فیس بک پیج پر 31 جنوری 2019 کو شیئر شدہ ہوبہو تصویر ملی۔ جس میں اس تصویر کو شکاگو کا بتایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سرچ کے دوران ہمیں پلیزر نامی بیلجیم ایک فوٹو ویب سائٹ پر 28 دسمبر2010 کو شائع وہی تصویر ملی، جسے ان دنوں امریکہ میں ہوئے حالیہ برفانی طوفان کے بعد کا بتاکر شیئر کیا جارہا ہے۔ اس ویب سائٹ کے مطابق تصویر نیویارک سٹی کی ہے۔

Courtesy:Plaizer

اس طرح واضح ہوا کہ امریکہ میں ہوئے حالیہ برفانی طوفان کے بعد کا بتاکر شیئر کی گئی تصویر انٹرنیٹ پر پچھلے 12 برس سے موجود ہے۔

Rating: Partly False

Our Sources

Facebook post by BeautyOfPlanetEarth1 on 31 Jan 2019
Picture published by plaizier.be on 28 Oct 2010

نوٹ: کسی بھی مشتبہ خبرکی تحقیق،ترمیم یا دیگرتجاویز کے لئے ہمیں نیچے دئیے گئے واہٹس ایپ نمبر پر آپ اپنی رائے ارسال کرسکتے ہیں۔ 9999499044

Authors

Zakariya has an experience of working for Magazines, Newspapers and News Portals. Before joining Newschecker, he was working with Network18’s Urdu channel. Zakariya completed his post-graduation in Mass Communication & Journalism from Lucknow University.

Mohammed Zakariya

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Most Popular